بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے جماعت کے خدمتگار سید عثمان ایس جے کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th August 2020, 7:22 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جدہ 28 اگست (ایس او نیوز)  بھٹکل کمیونٹی   جدہ  نے اپنے  فعال اور سرگرم رکن جناب سید عثمان ایس جے کی  جمعرات کو تہنیت کی  اور شال پوشی کرتے ہوئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک میمنٹو پیش کیا جن کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ 39 سالوں تک سعودی عربیہ میں  برسر روزگار رہنے کے بعد اب مستقل  وطن  واپس لوٹ رہے ہیں۔

جماعت کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ   جناب سید عثمان ایس جے جدہ جماعت میں لمبے عرصے تک حج سکریٹری کے عہدے پر فائز رہ کروطن عزیز سے آئے ہوئے حاجیوں کی خدمت میں پیش پیش رہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے ہندوستانی سفارت خانہ کی طرف سے چلنے والے  انڈین پیلگرم ویلفیر فورم( ائی پی ڈبلیو ایف) کے ساتھ جڑ کر ملکی و غیر ملکی حاجیوں کی بھی خدمات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی  ، انکی  اہلیہ  بھی خواتین حاجیوں کی خدمت  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھی او ر بچے بھی ہر وقت انکے ساتھ  حاجیوں   کی خدمت  و فلاحی و سماجی کاموں میں  پیش پیش رہتے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ  1982 سے سعودی عربیہ میں مقیم   جناب سید عثمان ایس جے جدہ اور ینبع میں تجارت کرتے تھے ۔مگر انکا مستقل قیام جدہ ہی رہا۔ جب بھی فلاحی و سماجی کام کرنے کا موقع  ملتا تو ہروقت  تیار رہتے ۔ 2013 اپریل میں جب مِلک عبداللہ بن عبدالعزیز السعود نے اعلان کیا کہ  مملکت میں رہ رہے اجنبی لوگ  جو عمرہ ، حج، یا ویزٹ ویزہ سے غیرقانونی طور پر مقیم ہیں، یا جن احباب کے اسپاونسر کے مسائل ہیں،  انہیں عام معافی دے  کرانہیں وطن واپس جانے کی اجازت دی   جارہی ہے  تو   اس دوران موصوف جدہ میں موجود مختلف   تنظیموں سے مل کر رات دن کونسلیٹ جنرل آف انڈیا میں اور جیلوں کے اندر تارکین وطن  ہندوستانیوں کے لئےاپنی خدمات پیش  کیں۔

 جلسہ میں موجود کئی  ممبران نے اپنے تاثرات پیش کئے  محمد نعمان علی اکبرا،  محمد یٰسین عسکری،  ریحان کوبٹے،  قمر سعدا ، عبیداللہ عسکری،  ادریس سید ی باپا ، فضل الرحمن منیری، عارف قاسمجی،  وسیم سیدی باپا، ارشد ائیکری،  فیصل دامودی، سلمان کولا ودیگر حضرات نے عثمان صاحب کی خدمات کو سراہا۔ جناب سید عثمان ایس جے صاحب نے  اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے جماعت کا شکریہ ادا کیا۔

  جماعت کے  سابق صدر  محمد یٰسین عسکری او ر  محمد نعمان علی اکبر ا نے شال پوشی کی،  صدر جماعت جناب عبدالسلام دامدا ابو اور نائب صدر جناب شریف اکرمی  کے ہاتھوں میمنٹو  پیش کیاگیا۔

پروگرام کا آغاز مولوی سید قطب برماور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا تھا۔نوید حسن ائیکری نے نظامت کی ، انہوں نے ہی اعترافِ خدمت    کا تہنیت نامہ بھی  پڑھکر سنایا صدارتی خطاب کرتے ہوئے  جماعت  کے صدر جناب  عبدالسلام دامدا ابو  نے کہا کہ خدمات کا اعتراف  ہر وقت ہونا چاہیے  تاکہ  دوسروں کو بھی  خدمت کے لئے آگے آنے کی ترغیب ملے۔ انہوں نے کہا کہ ،اللہ کی مدد ہر وقت انکے ساتھ ہوتی ہے جو دوسروں  کی خدمت میں لگے رہتے ہیں ۔ شریف اکرمی کے کلمہ تشکر  اور جناب فضل الرحمن منیری  کےنصا ئح ودُعائیہ کلمات پر جلسہ اختتام  کو پہنچا۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...