مرڈیشور میں 20جنوری کو منعقد ہونےو الے میلے کے متعلق 10جنوری کو عوامی میٹنگ کا انعقاد :اسسٹنٹ کمشنر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th January 2022, 8:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:8؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) 20جنوری کو مرڈیشور میں منعقد ہونےو الےمیلے کے متعلق بھگتوں کے مشوروں کو ضلع ڈی سی تک پہنچایاجائے گا اور اس تعلق سے 10جنوری کو مرڈیشور کے اولگا منٹپ میں ایک میٹنگ منعقد کئے جائے گی۔ اس بات کی جانکاری مرڈیشور مندر کی انتظامیہ افسر اور اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے  دی ۔

 اے سی دفتر میں مندر انتظامیہ کے اراکین ، ماولی -1گرام پنچایت ممبران اور شہریوں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ کورونا کے جدید روپ اومیکرون وائرس بڑی تیز رفتاری کے ساتھ پھیل رہا ہے، گذشتہ دونوں لہروں سے کورونا کی یہ تیسری لہر بالکل الگ ہے، جس کی روک تھام کے لئے حکومت نے بہت ساری ہدایات جاری کی ہیں مرڈیشور میلے  میں ان پر عمل آوری ضروری ہے۔ اے سی نے میٹنگ میں پوچھا کہ حالات سنگین ہیں ، کیا میلے کو ملتوی کیا جاسکتاہے؟۔

اومیکرون کی روک تھام اور عوامی چہل پہل کو کنٹرول کے لئے ضلع کی سرحدوں پر چک پوسٹ شرو ع کئےگئے ہیں، مرڈیشور میں بھی چک پوسٹ کام کررہاہے، کووڈ نگیٹیو رپورٹ نہیں ہے تو باہری ضلع کے افراد کو مرڈیشور میں داخلہ نہیں دیا جارہاہے۔ جو بھی مندر آنا چاہتےہیں  ان کو کووڈ کے دونوں ٹیکے لینا لازمی ہے اور میلہ صرف مذہبی رسومات کی حد تک محدود رکھنا ہوگا۔

میلے کے لئے موقع دیں:ماولی گرام پنچایت ممبر کرشنا نائک نے میٹنگ میں بات کرتےہوئےکہاکہ اس مرتبہ مرڈیشور کےلئے نیا برہم رتھ آیا ہے، جس کودیکھنےکے لئے ہزاروں لوگ انتظار میں ہیں، ان حالات میں میلےکو ملتوی کرنا ممکن نہیں ہے، حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر ہم مکمل عمل کریں گے ،ماولی گرام پنچایت کی صدر مادیوی موگیر اور ممبر تمپانائک نے اس کی تائید کی۔ مندر کے پجاری جئے رام اڈیگل نے 15 جنوری سے 23جنوری تک چلنے والےمذہبی رسومات کی اہمیت کو بیان کیا۔

تحصیلدار روی چندر ایس، تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر چکنمنے ، ماولی -1گرام پنچایت نائب صدر شبینہ، ماولی -2گرام پنچایت صدر مہیش نائک، ستیش نائک، دنیش نائک، یاشین شیخ، ناگراج شٹی ، ایس ایس کامت ، شیورام اڈیگل ، آٹویونین صدر ستیش نائک موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...