بھٹکل: بینندور میں ہوئے قتل کے آٹھ ملزمین گرفتار؛ تین کو بیلگام سے جبکہ پانچ کو کولہاپور سے بھٹکل لایا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 24th August 2020, 8:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بینندور میں 14اگست کو فلمی انداز میں پدمیّا جٹّا نائک کا جو سنسنی خیز قتل ہوا تھا اس معاملے کے تمام8 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 مہلک ہتھیاروں سے دن دہاڑے انجام دیے گئے قتل میں ملوث جن ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کے نام جینت بلیندرا نائک، سبرامنیا بلیندرا نائک، بلیندرا ہونپّا نائک، مہیش جٹپّا نائک، منجو ناتھ بلیندرا نائک، دیویندرا بلیندرا نائک، سریش مادیوا نائک، سنیل مادیوا نائک بتائے گئے ہیں جوبینندور کے ہی رہنے والے ہیں۔ ان ملزمین میں سے ایک کو کورونا کا مرض لاحق ہوا ہے جس کے لئے اس کو اسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہاہے۔

یہ سبھی لوگ  بیلگام ضلع کے گوکاک تعلقہ کے موڈلگی  میں  اور کولہا پور کے ہوٹل میں چھپے ہوئے تھے۔ ان کو گرفتار کرنے اُترکنڑا کے ایس پی شیوپرکاش دیوراج، ایڈیشنل ایس پی  بدری ناتھ اور بھٹکل اے ایس پی نکھل کی نگرانی میں  تین ٹیمیں ترتیب دی گئیں تھیں ایک ٹیم کو کولہا پور، دوسری ٹیم کو بیلگام جبکہ تیسری ٹیم بھٹکل میں ہی  ان کی گرفتاری کے لئے سرگرم تھے۔ تمام آٹھ گرفتار شدگان کو  آج عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔

 یاد رہے کہ پدمیا کو قتل کرنے کے بعد ملزمین فرار ہوگئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے لئے ضلع پولیس ایس پی شیواپرکاش دیوراج اور ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ ایس اور بھٹکل اے ایس پی نکھل بی کی نگرانی   میں  تین ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں،  جبکہ بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر دیواکر کی قیادت میں  بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ کے پی ایس آئی اومکارپّا، بھٹکل ٹاون پی ایس آئی بھرت کمار اور کودگنٹی، ہوناور پی ایس آئی اشوک کمار، کمٹہ پی ایس آئی روی گُڈی، مرڈیشور مضافاتی پی  ایس آئی رویندرا برادر سمیت کئی دیگر اہلکار  ان  ٹیموں میں شامل تھے۔  اس میں سے ایک ٹیم مہاراشٹرا کے کولہا پور اور  دوسری ٹیم بیلگاوی کے گوکاک تعلقہ کے موڈلگی پہنچی تھی   جبکہ  تیسری ٹیم  بھٹکل میں سرگرم تھی۔ سرکل پولس انسپکٹر دیواکر نے بتایا کہ  آٹھ ملزمین میں سے تین کو موڈلگی اور پانچ کو مہاراشٹرا کے کولہاپور سے گرفتار کرکے بھٹکل لایا گیا۔

قتل کی واردات میں استعمال کی گئی کار، لوہے کی سلاخ اور دوسرے ہتھیار ملزمین کے قبضے سے برآمد کرلیے گئے۔ اس کارروائی میں بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن، مضافاتی پولیس اسٹیشن، مرڈیشور پولیس اسٹیشن اور ہوناور پولیس اسٹیشن کے افسران وعملے  نے  حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔