بھٹکل سنڈے مارکیٹ کی دکانوں پر میونسپالٹی افسران کا چھاپہ :40کے جی سے زائد پلاسٹک تھلیاں ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th August 2019, 7:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25؍اگست   (ایس اؤ نیوز)میونسپالٹی افسران کی طرف سے دکانوں وغیرہ پر پلاسٹک ضبط کرنےکے لئے چھاپےماری جاری ہے۔ اتوار کو سنڈے مارکیٹ میں بلدیہ افسران نے سبزی، ترکاری اور پھل وغیرہ کے دکانوں پر چھاپہ مارتےہوئے قریب 40کلو گرام پلاسٹک تھیلیاں ضبط کرلی ہیں۔

بلدیہ کی سنئیر صحت عامہ کی افسر سوجیا سومن کی قیادت میں یہ کارروائی انجام دی گئی ۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے یہ طئے کیاہےکہ بھٹکل کو پلاسٹک سے مکمل نجات دلاناہے۔ اس کے لئے عوام اور دکانداروں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ چھاپے ماری اچانک نہیں کی جارہی ہے بلکہ پہلے سے ان تمام دکانداروں وغیرہ پلاسٹک کے استعمال کو لےکر نوٹس دی گئی تھی۔ اب نہ صرف ضبط کیا جائے گابلکہ جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ کیس  بھی داخل کیاجارہاہے۔ آئندہ بھی میونسپالٹی کی طرف سے پلاسٹک کو لےکر چھاپے ماری جاری رہنے کی جانکاری دی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے بیلکے گرام پنچایت حدود میں بار اینڈ ریسٹورنٹ کی مخالفت: دیہی عوام نے سونپا اے سی کو میمورنڈم

تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت حدود کے گورٹے کراس کے قریب نجی زمین پر بار اینڈ ریسٹورنٹ کی شروعات  کے لئے پس پردہ کوششیں جاری ہیں۔ اس کو کسی حال میں بھی منظوری نہ دینے کا مطالبہ لے کر علاقہ کے عوام نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا۔

مرڈیشور آر این ایس پالی ٹکنک میں محکمہ پولس کے زیراہتمام انسداد جرم اور سڑک تحفظ پروگرام : ضلع میں ہر دن ایک موت پر ضلع ایس پی شیوپرکاش کی تشویش

بھارت میں سڑک حادثات سنگین روپ لے رہےہیں، اترکنڑا ضلع میں ہردن ایک ہلاکت ہوتی ہے اور اس میں زیادہ تر کم عمر والے ہونے پر ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے تشویش ظاہر کی۔

اترکنڑا ڈسٹرکٹ فٹ بال اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ میں بھٹکل کی بیفا ٹیم چمپئین

اترکنڑا ڈسٹرکٹ فٹ بال اسوسی ایشن نے کرناٹکا اسٹیٹ فٹ بال اسوسی ایشن کے اشتراک سے سرسی اور بیندور میں سالانہ فٹ بال لیگ چمپئین شپ 2020کا انعقاد کیا تھا ۔ 16فروری سے 23فروری تک منعقد ہوئے فٹ بال ٹورنامنٹ میں بھٹکل فٹ بال کلب نے چمپئین شپ کا خطاب جیتا۔