بھٹکل میونسپالٹی میں پلاسٹک پابندی کے متعلق میٹنگ : پلاسٹک کی تیاری پر ہی روک لگانے کی مانگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th August 2019, 8:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19؍اگست)ایس اؤ نیوز)بھٹکل میونسپالٹی حدود میں پلاسٹک پر پابندی  اور کچرا نکاسی کا مناسب انتظام کے متعلق میونسپالٹی افسران کی موجودگی میں بھٹکل مرچنٹ اسوسی ایشن کے عہدیداران اور شادی ہال کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

میٹنگ میں چیف آفیسر دیوراج نے بات کرتے ہوئے کہاکہ تعلقہ کے سبھی شادی ہالوں میں پلاسٹک پر پابندی عائد کئے جانے اور استعمال نہ کرنے کے متعلق بڑے بورڈ نصب کریں، شادی ہالوں میں جمع ہونے والے کچرے کو سوکھا اورکچے کچرے کے طورپر علاحیدہ کریں اور شادی ہالوں میں ہونے والے پروگرامات کا حساب کتاب رکھتے ہوئے میونسپالٹی کا ٹیکس اداکریں اور اگر اندرونی نالیوں کا کنکشن لیا ہے تو ا س کی فیس الگ سے ادا کرنے  کی ہدایات دیں۔  ماحولیاتی افسر وینکٹیش ناؤڈا نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی جاچکی ہے، افسران کی چھاپہ ماری کے دوران پلاسٹک تھیلیاں پائی جاتی ہیں تو ان پر جرمانہ کے علاوہ ان کے خلاف کیس درج کیا جائے گا۔ میونسپالٹی حدود کے سبھی دکاندار وں کو لازم ہے کہ وہ اپنی تجارت کے متعلق  میونسپالٹی کی طرف سے اجازت نامہ لیں۔ اس سلسلے میں مرچنٹ اسوسی ایشن کے نمائندے اپنی طرف سے بقیہ دکانداروں کو اطلاع دینے کی بات کہی۔میٹنگ میں  مرچنٹ اسوسی ایشن کے ممبر ایم ایس محتشم نے پلاسٹک تھلیوں کی تیاری کے مرحلے پر ہی پابندی عائد کی جائے تو کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہونے کی بنیادی اور اہم بات کہی۔ پدمنابھ پائی اور ایم آر نائک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سنئیر صحت عامہ کی افسر سوجیا سومن نے استقبال کیا تو گنیش بھٹ نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...