بھٹکل میونسپالٹی انتخابات میں ووٹروں کا مایوس کن مظاہرہ؛ صرف 50.74 فیصد پولنگ ہوئی درج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th May 2019, 11:02 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 29/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل میونسپل کونسل کے 11 وارڈوں کے لئے آج بدھ کو ہوئے انتخابات میں  صرف   50.74 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ اس موقع پر بعض جگہوں پر معمولی لفظی جھڑپوں کو چھوڑیں تو  تمام وارڈوں میں پولنگ پُرامن رہی اور اُمیدواروں کے حمایتی اپنے اپنے اُمیدواروں کو جیت دلانے انتھک محنت اور کوشش کرتے نظر آئے۔

رمضان کے مبارک ایام میں روزوں کے ساتھ ساتھ  شدت کی گرمی کے چلتے  ووٹرس زیادہ تر  پولنگ کرنے  گھروں سے ہی باہر نہیں نکلے، البتہ بعض اُمیدواروں نے اپنے علاقوں میں ووٹروں کو پولنگ بوتھ پہنچانے کے لئے سواری کا انتظام کیا تھا اس کے باوجود پولنگ  بے حد کم ہی رہی۔

صبح ٹھیک سات بجے تمام 13 پولنگ بوتھوں پر انتخابی کاروائی شروع ہوئی، ابتدا میں ووٹروں کی تعداد نہ کے برابر رہی مگر صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے کے دوران  پولنگ بوتھوں پر تھوڑی بہت ہلچل نظر آئی، مگر پھر وقت گذرنے کے ساتھ ہی ووٹروں میں کمی آتی چلی گئی۔

بھٹکل تحصیلدار  اور انتخابی آفسر این بی پاٹل نے  انتخابات کے پرامن  اختتام  کے بعد بتایا کہ  جملہ  50.74 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے،  سب سے زیادہ پولنگ وارڈ نمبر 23 میں ریکارڈ کی گئی جہاں 68.13 فیصد پولنگ ہوئی اور وارڈ نمبر 18 میں سب سے کم یعنی  29.10 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ  بھٹکل کے جملہ 23 وارڈوں میں سے 12 وارڈوں میں  اُمیدوار بلامقابلہ پہلے ہی منتخب ہوچکے ہیں  آج بقیہ 11 وارڈوں کے لئے انتخابات ہوئے تھے۔ پولنگ کے موقع پر پولس کی جانب سے  مناسب حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

آج ہوئی پولنگ میں  کونسے وارڈ میں کتنی پولنگ ہوئی، اُس کی تفصیلات ذیل میں  پیش کی جارہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...