بھٹکل سلطان اسٹریٹ میں میونسپل حکام کی عوامی میٹنگ؛ عوام نے پیش کئے علاقہ کے کئی مسائل؛ منگل کو رابطہ ہال میں ہوگی میٹنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th September 2020, 12:22 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7 ستمبر (ایس او نیوز) سلطان اسٹریٹ میں سلطان ویلفیر اسوسی ایشن ہال میں  بھٹکل میونسپل آفسران نے  میونسپل وارڈ نمبر  13 اور 17 کے عوام  کے مسائل جاننے اور اسے  حل کرنے ایک عوامی میٹنگ منعقد کی جس میں عوام الناس نے اپنے اپنے علاقہ کے کئی ایک مسائل بیان کرتے ہوئے اسے حل کرنے کی درخواست کی۔

سلطان اسٹریٹ کے میونسپل کونسلر جناب عبدالعظیم  کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں عوام نے  ڈرینیج کے مسائل، چمبرس خراب ہونے،  اسٹریٹ لائٹ، وغیرہ کے ساتھ ساتھ  صفائی ستھرائی پر توجہ دینے کی بات کہی۔ اسی طرح ڈرینج بلاک ہونے سے  علاقہ کے کنووں میں  گھٹر کا پانی  جمع ہونے اور پینے کے پانی کے لئے ہورہی دشواریوں کو بیان کیا۔  عوام نے  پرانی  فش مارکٹ کو فوری طور پر نئی ہائی ٹیک فش مارکٹ میں  منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ساتھ ساتھ  عوام نے مٹن مارکٹ کے قریب پبلک ٹوائلٹ تعمیر کرنے کی بھی درخواست  کی۔ 

میونسپل چیف آفسر دیوراج نے تمام مسائل پر غور کرنے اور حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرنے کا تیقن دیا،  انہوں نے اس دوران سلطان ویلفیر اسوسی ایشن کے تعاون سے علاقہ کے عوام کو فری انٹی جن  کوورونا   ریپیڈ   ٹیسٹ کرانے  پروگرام رکھنے کی  درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ  اب رپورٹ پوزیٹیو آنے کی صورت میں گھر پر ہی کورنٹائن کرنے کی اجازت ہے اس لئے رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے پر کسی طرح کا خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سلطان اسٹریٹ کے عوام  سہولت فراہم کریں تو  یہاں میونسپالٹی کی جانب سے  ریپیڈ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے اور عوام بے خوف ہوکر مفت میں اپنا کورونا ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔ جناب عبدالعظیم نے اس تعلق سے علاقہ کے  ذمہ داران سے رائے مشورہ کرنے کے  بعد  جواب دینے کی بات کہی۔

بھٹکل میونسپالٹی کی جانب سے ہیلتھ انسپکٹر سوجیا،   وینو گوپال شاستری،  اُمیش و دیگر موجود تھے۔

خیال رہے کہ میونسپل حکام کی جانب سے  8 ستمبر کو وارڈ نمبر 1 اور 2 کے عوام کے لئے  نوائط کالونی رابطہ ہال، 9 ستمبر کو مخدوم کالونی اسپورٹس سینٹر میں وارڈ نمبر 3، 4، 8 اور 9 کے عوام کے لئے، 10 ستمبر کو چن پٹن ہنومنتھ دیوستھان کے میٹنگ ہال میں وارڈ نمبر 15، 19، 22، 23 کے عوام کے لئے ، 11 ستمبر کو  لبیک نوائط اسپورٹس کلب میں وارڈ نمبر 12، 14 اور 18 کے عوام کے لئے، 14  ستمبر کو سونارکیری  میٹنگ ہال میں وارڈ نمبر 10 اور 11 کے عوام کے لئے،  15 ستمبر کو بندر روڈ سکینڈ  کراس میں واقع گونڈا میٹنگ ہال میں وارڈ نمبر 5 اور 6 کے عوام کے لئے، 16 ستمبر کو شوکت علی روڈ اسپورٹس کلب میں وارڈ نمبر 20 اور 21 کے عوام کے لئے، 18 ستمبر کو ناگپا نائک روڈ میں وارڈ نمبر 7 کے عوام کے لئے اوروارڈ نمبر 16 کے عوام کے لئے  19 ستمبر کو تکیہ اسٹریٹ میں  عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔تمام جگہوں پر شام چار بجے میٹنگ شروع ہوگی۔ متعلقہ علاقوں  کے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں منعقد ہونے والی میٹنگوں میں شریک ہوتے ہوئے اپنے اپنے مسائل  حکام کے سامنے پیش کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔