بھٹکل: مرغیوں اور گوشت کا کچرا ٹھکانے لگانے کا نیا انتظام۔ ٹی ایم سی نے پیش کیا قابل تقلید نمونہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th November 2020, 3:21 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل،7؍نومبر (ایس او نیوز ) دیکھا گیا ہے کہ تمام تر جدید سہولتوں کے باوجودبلدی اداروں کے لئے کچرا نکاسی ایک سنگین مسئلہ بنا ہواہے۔ ساتھ  ہی اس کو حل کرنے کے لئے نت نئے طریقوں کو بھی مسلسل آزمایا جارہا ہے۔

کچرا نکاسی کا انتظام :  بھٹکل ٹاؤن میونسپل کاؤنسل کے حدود میں بھی گھر گھر سے کچرا  جمع کرکے اس کی نکاسی کا بڑی حد تک ایک کامیاب پروگرام نافذ کیا گیا ہے۔لیکن کچھ بلدیہ ملازمین کی کوتاہی اورکچھ عوام کی  غیر ذمہ داری اور بے حسی کی وجہ سے آج بھی بعض رہائشی مقامات پر کچروں کاڈھیر پڑا نظر آتا ہے۔اور اس میں زیادہ تر مرغیوں اور دیگر جانوروں کے ذبیحہ کے بعد ان کے فضلات اور کچرے کے تھیلے یہاں وہاں پر پھینکنے سے عوام کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ اس کے علاوہ اس کچرے کی وجہ سے سڑکوں پر ہر طرف  آوارہ کتوں کا ہی راج نظر آتا ہے۔دوسری طرف  کوے ، چیل اور کتے یہاں وہاں پھینکے گئے گوشت اور جانوروں کے باقیات کو بعض دفعہ مذہبی مقامات پر لے جاکر چھوڑ دینے سے فرقہ وارانہ تناؤ کی صورت بھی بارہا پیدا ہوچکی ہے۔

گوشت کی دکانیں اور کچرا:  بھٹکل میں اس وقت 25سے زیادہ مرغیوں کی اور 10 کے قریب بیف اور مٹن کی دکانیں ہیں ۔ ٹی ایم سی کی طرف سےدوسرے گھریلو کچرے کے ساتھ  اس  گوشت کے کچرے کو بھی ٹھکانے لگانے کا پہلے سے انتظام تھا مگر کچرا ڈھونے اور اس کو وقت پر ٹھکانے لگانے کے مسائل اپنی جگہ تھے۔ کیونکہ مرغی اور گوشت کی دکانوں سے روزانہ  3سے 4ٹن کچرا نکلتا ہے اور اس کو کامیابی سے ٹھکانے لگانا بلدیہ ملازمین کے لئے ایک دردسر بناہوا تھا۔

کیا ہےنیا انتظام! :  اب اس کو بہت ہی بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانے بلکہ اس کچرے کو بھی کارآمد بنانے کا طریقہ بھٹکل ٹی ایم سی نے اپنایا ہے۔اور  ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جو پورے ضلع کے لئے ہی نہیں بلکہ ملک کے لئےبھی ایک قابل تقلید نمونہ ہوسکتا ہے۔اس نئے سسٹم کے تحت بھٹکل ٹی ایم سی اور منگلورو بیکمپاڈی کی ’سوزاٹریڈنگ کمپنی‘کے بیچ ایک معاہدہ ہوگیا ہے۔  اس معاہدے کے مطابق سوزا کمپنی والے کچرا جمع کرنے کے لئے مرغیوں اور گوشت کی دکانوں کو اپنے صندوق فراہم کریں گے ۔ اس میں دکانداروں کو صرف اور صرف ذبیحہ کے باقیات اورفضلات رکھنے ہونگے ۔ ہر دن صبح اور شام میں دو مرتبہ بلدیہ کے ملازمین ان دکانوں پر پہنچ کر صندوق اکٹھا کریں گے  اور شام 4 بجے سوزا کمپنی کی طرف سے آنے والی  گاڑی پر روانہ کریں گے  اور یہ گاڑی پورا 3 تا 4 ٹن کچرا منگلورو میں واقع اپنی فیکٹری میں لے جائے گی۔

کیا کرتے ہیں اس کچرے کا؟!:  سوزا ٹریڈنگ کمپنی میں جانوروں کے باقیات اور فضلات کو خشک کرکےاس میں کچھ ضروری کیمیکلس ملاتے ہوئے اس کا سفوف (پاؤڈر) بناکر پیک کیا جاتا ہے۔پھر اسےپالتو کتوں  کےلئے غذا (فیڈ) کے طور پر مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔گزشتہ 5سال سے سوزا کمپنی اس کاروبار میں مصروف ہے اور ان کا یہ کاروبار روز افزوں ترقی پر ہے۔اب کمپنی اس  طرح گوشت کے کچرے  سے خنزیر اوردوسرے پالتو پرندوں کے لئے غذا تیار کرنے کا پروجیکٹ بنارہی ہے۔ 

اس طرح بھٹکل ٹی ایم سی نے سوزا کمپنی کے ساتھ مل کر کچرا نکاسی کا ایک بہترین اور ماحولیات کے نقطہ نظر سے بھی مفیدترین طریقہ اپنایا ہے جس کے بارے میں توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ جلد ہی پورے ضلع شمالی کینرا میں مقبول ہوسکتا ہے۔

ٹی ایم سی کی ہیلتھ آفیسر سوجیا سومن نے بتایا کہ ہم نے سوزا کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے گوشت کاکچرا ٹھکانے لگانے کا جو راستہ ڈھونڈ نکالا ہے  اس کے تعلق سے ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ کوشش ضرور کامیاب ہوگی اور ا س کے بہترین نتائج نکلیں گے۔ اگر بھٹکل میں یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو پھر دوسرے علاقوں کے لئے یہ ایک مثال بن سکتا ہے اور کہا جاسکتا ہے کہ بھٹکل کی طرف دوسرے علاقوں میں بھی اس کی تقلید کی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...