بھٹکل موگلی ہونڈا کےداماد مسقط میں ہوئے سڑک حادثے میں جاں بحق

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th December 2019, 2:31 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مسقط:4؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) مسقط شہر سے قریب 65 کلو میٹر دور نخیل نامی مقام پرمنگل کی دوپہر کو ہوئے ایک سڑک حادثے میں بھٹکل کے داماد اورپڑوسی ضلع شموگہ کے شکاری پور کے رہائشی عبدالعزیز (52) انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

اطلاع کے مطابق عبدالعزیزچار روز قبل ہی نئی ویزا پر مسقط آئے تھے اور ویزا کے کاغذات بنوانے اپنے اسپاونسر کے ساتھ کار پر سوار لیبر آفس سے لیبر کارڈ حاصل کرنے کے بعد واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ نخیل نامی مقام پر ایک تیز رفتار پیک آپ وین ان کی کار سے ٹکراگئی، آگے سے وین کی ٹکر لگتے ہی پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک بھی ان کی کارسے ٹکراگئی، اس طرح دو سواریوں کے درمیان ان کی کار کے پرخچے اُڑ گئے اور اسپتال لے جانے کے دوران ایک طرف عبدالعزیز انتقال کرگئے، وہیں مخالف گاڑی پر سوار ایک آٹھ سالہ بچہ بھی حادثے میں موت کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں ان کا اسپاونسرشدید زخمی ہوا ہے جسے مقامی اسپتال میں اُداخل کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عبدالعزیز کی اہلیہ کا تعلق بھٹکل موگلی ہونڈا سے ہے۔ وہ قریب دس سالوں سے مسقط میں بھٹکل کے ہی ایک فرد کے فرم میں برسرروزگار تھے، مگرحال ہی میں انہوں نے اپنی نوکری چھوڑدی تھی اور  نئی نوکری حاصل کرنے کے بعد چار روز قبل ہی انڈیا  سے واپس  مسقط پہنچے تھے۔ وہ مسقط میں المونیم فٹنگ کے کام سے وابستہ تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے صدر، جنرل سکریٹری اور دیگر ذمہ داران فوری حرکت میں آتے ہوئے میت کو حاصل کرنے کی کوششوں میں لگ گئے۔ امید کی جارہی ہے کہ کل جمعرات  کی شام تک میت رشتہ داروں کے حوالے کی جائے گی اور مسقط میں ہی تدفین عمل میں آئے گی۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوی  اور دو بیٹیاں ہیں، بیٹیوں میں ایک شادی شدہ ہے، جبکہ دوسری زیرتعلیم ہے۔

بھٹکل مسلم جماعت کے ذمہ داران نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے گھروالوں سے تعزیت کی ہے اور ان کی مغفرت کے لئے دُعائیں کی ہیں ساتھ ساتھ پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے اللہ سے دُعا کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کووِڈ اَپ ڈیٹ: ضلع شمالی کینرا میں بھٹکل میں 15 متاثرین سمیت99نئے پوزیٹیو معاملات۔کاروار میں ضلع پنچایت سی ای او کی رپورٹ بھی نکلی پوزیٹیو 

ضلع شمالی کینرا میں بدھ کی شام کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق جملہ 99افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جس میں ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکٹیو بھی شامل ہیں۔جبکہ آج 74مریض صحت یا ب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔

 بھٹکل جالی پٹن پنچایت کی نئی عمارت کی تعمیرروک دی جائے۔ پنچایت اراکین نے کیا اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ 

بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے اراکین نے اسسٹنٹ کمشنرکو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے تحصیلدار نے جالی پٹن پنچایت کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا جو کام شروع کیا ہے

اننت کمار ہیگڈے نے لگایابی ایس این ایل میں دیش دروہی افسران موجود ہونے کا الزام

اپنے متنازعہ بیانات کے لئے پہچانے جانے والے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے الزام لگایا کہ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ کے اندر دیش دروہی افسران بیٹھے ہوئے جس کی وجہ سے اس کے کام کاج میں کوئی ترقی نہیں ہورہی ہے۔ اس لئے آئندہ دنوں میں اس کی نج کاری (پرائیویٹائزیشن) کیا جائے گا۔

ایم پی اننت کمار ہیگڈے کا بھٹکل دورہ؛ 23.72کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو دکھائی ہری جھنڈی

پیر کو رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے  بھٹکل تعلقہ میں ’پردھان منتری گرام سڑک یوجنا‘کے تحت 23.72کروڑ روپے لاگت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ وہ یہاں ماروتی نگر میں بی جے پی تعلقہ آفس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

یو اے ای : کووِڈ-19 کے 179 نئے کیسوں کی تصدیق

تحدہ عرب امارات نے سوموار کو کووِڈ-19 کے 179 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور اب ملک میں کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 62704 ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے کسی مریض کی وفات نہیں ہوئی ہے۔

شاہ عبدالعزیز لائبریری کا "چلڈرنز بُک کلب" ، منصوبے میں 15 ہزار سے زیادہ بچوں کا اندراج

ریاض میں واقع "شاہ عبدالعزیز لائبریری" کے منصوبے "چلڈرنز بُک کلب" کے لیے بچوں کی دل چسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک مملکت کی سطح پر 15 ہزار سے زیادہ بچے اس منصوبے میں اپنا اندراج کرا چکے ہیں۔ ان بچوں کو مختلف نوعیت کی کتب ارسال کی جاتی ہیں۔ وہ ان کا مطالعہ کر کے کہانیوں ، افکار اور ...

باپ کی املاک پر بیٹی کا بیٹے کی طرح یکساں حق: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے منگل کو ایک دور رس نتائج والے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ ہندو غیر منقسم خاندان کی آبائی املاک میں بیٹی کو بیٹے کی طرح ہی حقوق حاصل ہوں گے، یہاں تک کہ اگر ہندو جانشینی (ترمیمی) ایکٹ 2005 کے نفاذ سے قبل ہی اس کے والد کی موت کیوں نہ ہوگئی ہو۔

بنگلور: ٹرانسفرس کے احکامات ملتوی کرانے میں مبینہ طور پر با رسوخ اساتذہ کی لابی شامل، چار سال سے ڈگری کالجوں کے لکچررس کے تبادلے نہیں ہوسکے

ریاست کرناٹک کے سرکاری فرسٹ گریڈ کالجوں میں خدمات انجام دے رہے لکچررس کے تبادلے نہیں ہوسکے ہیں، جس کے سبب انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس تعلق سے الزامات لگائے جارہے ہیں کہ  چند با رسوخ لکچررس کی طرف سے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرکے تبادلوں کی کاروائی ملتوی ...