بھٹکل میں لاک ڈاون کے بعد آج سے مسجد عام لوگوں کے لئے کی گئی اوپن؛ کورونا سے بچنے مسجدوں میں خصوصی انتظامات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th June 2020, 11:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9/ جون (ایس او نیوز)  حسب اعلان آج منگل سے بھٹکل کی تمام مساجد عام لوگوں کو نماز پڑھنے کے لئے کھول دی گئیں جس کے ساتھ ہی مسلمانوں نے مسجدوں میں  پورے جوش و جذبے کے ساتھ  نماز میں شریک ہوتے  نظر آئے۔

کورونا وباء کے چلتے قریب ڈھائی ماہ تک مسجدوں کو بند رکھا گیا تھا اور لوگوں کو گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی تاکید کی گئی تھی، اسی طرح رمضان کی تراویح بھی مساجد میں نہ ہوسکی ساتھ ساتھ جمعہ نماز بھی مساجد میں نہیں پڑھی جاسکی تھی، 

اب بھٹکل میں ویسے تو کورونا وباء پر قابو پالیا گیا ہے مگر ریاست میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے، پڑوسی ضلع اُڈپی پوری ریاست کرناٹک میں سب سے زیادہ  کورونا سے متاثرہ ضلع قرار دیا گیا ہے، ایسے میں ایک طرف کورونا کو بھٹکل میں واپس آنے سے روکنا ہے، وہیں مسجدوں کو عوام کے لئے کھولنے پر  اُن تمام  اُمور پر توجہ دینا ضروری ہے کہ بھٹکل میں کسی بھی حال میں کورونا واپس  اپنا سر نہ اُٹھا سکے۔

 کورونا سے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے تقریبا تمام مسجدوں میں متعلقہ مسجد انتظامیہ کی طرف سے مختلف   انتظامات کئے گئے ہیں، گھر پر وضو کرکے مسجد میں نماز کے لئے آنے کے ساتھ ساتھ  مسجد میں داخل ہونے سے پہلے  مسجدوں کے باہر داخلی دروازے کے قریب صابون اور پانی کا انتظام کیا گیا ہے کہ ہر کوئی اپنے ہاتھ کو صابون سے دھو کر ہی مسجد میں داخل ہوں، مسجد کے اندر ایک ایک مصلیٰ کا فاصلہ رکھتے ہوئے نماز پڑھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کچھ مساجد میں صفوں میں ہی ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نماز پڑھنے کے لئے نشانیاں لگائی گئی ہے تو بعض مساجد میں الگ ہی طرح کے مصلوں کا انتظام کیا گیا ہے، بعض مساجد میں پلاسٹک تاڈپدری کا استعمال کیا گیا ہے تو بعض مساجد میں فرش سے  کارپیٹ نکال دئے گئے ہیں۔

مسجدکے اندر داخل ہوتے وقت انتظامیہ کی طرف سے نوجوان والنٹیرس کو تعینات کیا گیا ہے  جو ہر مسجد کے اندر داخل ہونے والوں کی تھرمل اسکیننگ کرتے ہیں۔

نماز میں شریک ہونے والوں سے کہا گیا ہے کہ  وہ اذان کے فوری بعد مسجد میں آئیں   اور نماز پڑھتے ہی چلے جائیں، فی الحال  مسجد میں بیٹھ کر قران پڑھنے کی بھی  اجازت نہیں  ہے، ساتھ ساتھ کسی بھی  چیز کو چھونے سے بھی احتراز کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...