بھٹکل عفان جبالی قتل معاملے کی مکمل جانچ کا مطالبہ لے کر والد نے ڈپٹی کمشنر کی معرفت گورنر کو سونپامیمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th October 2019, 9:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)گزشتہ سنیچر 19اکتوبر کو موگلی ہونڈا کے مکین عفان جبالی قتل معاملےکی  شفافیت کے ساتھ جانچ مکمل کرنے  کا مطالبہ لےکر مقتول کے والد محمد علی جبالی  و دیگر  نے سنیچر کو اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار  کی معرفت ریاستی گورنر کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں تحریرکیاگیا ہے کہ ملزم اقبال گزشتہ تین مہینوں سے ہوٹل میں قیام کرنے کی اطلاعات ہیں اس کا پس منظر کیاہے اور اس کی سرگرمیاں کیا تھیں اس کو ظاہر کریں۔ جس ہوٹل میں قتل ہوا، اُس ہوٹل کے مالک اور کلیدی ملزم اقبال شیخ کے درمیان کیا تعلقات ہیں پتہ لگائیں، جس دن واردات کو انجام دیاگیا اسی دن ہوٹل کے کمرےمیں میراے بیٹےکی چیخ پکار ہوٹل کے باہر تک سنائی دی تھی ، لیکن ہوٹل میں موجود لوگوں کو کیوں معلوم نہیں ہوسکا، قتل کے دن ہوٹل کو کون کون لوگ  آئے  تھے اور چلے گئے اس تعلق سے پوری شفافیت کے ساتھ جانچ کی جائے۔ ہوٹل میں نصب شدہ سی سی ٹی وی ، ہوٹل کےکمروں کو کرایہ پر لینےکے لئے دئیے گئے دستاویزات کے متعلق شبہ جتایاگیا ہے۔ ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر کے ایم اشفاق، سید علی، کے ایم شریف، ابوبکر  وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔