بھٹکل: موگیر طبقہ کے ساتھ ہورہی ناانصافی کی مذمت میں موگیر سماج کی جانب سے  13اگست کو  پرا من احتجاج کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th August 2018, 8:23 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 6/ اگست (ایس اؤ نیوز)   گذشتہ ایک دہے سے موگیر طبقہ کو پسماندہ ذات کے تحت جوسہولیات ملنی تھیں اس پر روک لگائی گئی ہے۔متعلقہ معاملے کی مذمت میں موگیر طبقہ کی طرف سے 13اگست کو بھٹکل میں بڑے پیمانے پر احتجاج کئےجانےکا موگیر سماج سنگھا کے صدر کے ایم کرکی نے اعلان کیا۔

پیر کی شام پرائیویٹ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں احتجاج کی تفصیلات دیتے ہوئے کرکی نے کہاکہ موگیر سماج کو پسماندہ ذات کی سرٹیفکٹ دئیے جانے کے متعلق سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ فیصلے کی سنوائی کرتے ہوئے صحیح ٹھہرا یا تھا۔ قومی پسماندہ ذات کمیشن کے فیصلے پر زور دیتے ہوئے کرناٹکا سرکارکی عرضی کو ردکیا تھا۔ فیصلے کو نافذ کرنےمیں محکمہ سماجی فلاح وبہبودی کے جنرل سکریٹری اور ڈپٹی کمشنر پس و پیش کررہے ہیں۔ جس کے نتیجےمیں موگیر طبقہ کے لوگوں  کو روزگار سمیت دیگر معاملات میں کافی مشکلات پیش آرہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تفصیل کے ساتھ پسماندہ ذات کی سند کو لے کر عدالتی بحث اور دیگر کمیشنوں  میں جاری بحث کو پیش کیا۔

موگیر طبقہ کے ساتھ کی جارہی ناانصافی کے خلاف اس کی کڑی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ  13اگست  کو پر امن احتجاج منانے کافیصلہ  کیا گیا ہے۔ احتجاج میں 5000لوگ اپنے کام کاج چھوڑ کر احتجاج میں شریک ہونگے ۔ تعلقہ کے وینکٹاپور شری نواس سبھا گرہہ سے ریلی نکالی جائے گی اور تحصیلدار دفترپہنچ کر میمورنڈم دیاجائے گا۔ شری لکشمی سرسوتی سہکاری سنگھا کے صدر بھاسکر موگیر، پنڈلک ہیبلے ، انپا موگیر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...