بھٹکل تحصیلدار دفتر کے سامنے  12جنوری سے شروع ہونے والا موگیر سماج کا دھرنا ستیہ گرہ ملتوی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th January 2022, 7:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) کووڈ وائرس کا خطرہ اور رہنما خطوط پر عمل آوری اور افسران کی اپیل کوقبول کرتےہوئے 12 جنوری کو تحصیلدار دفتر کے سامنے شروع ہونے والے موگیر طبقے کے دھرنا ستیہ گرہ کو ملتوی کئےجانےکا موگیر سماج کے ضلعی صدر کے ایم کرکی نے اعلان کیا۔

وہ یہاں منگل کو پرائیویٹ ہوٹل  میں پریس کانفرنس منعقد کرتےہوئے موگیر طبقے کے دھرنا ستیہ گرہ کے متعلق جانکاری دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ موگیر سماج کے خلاف افسران، حکومت ، مفاد پرست افراد ،تنظیمیں زور زبردستی کرتے آرہے ہیں۔ اسی کے خلاف 12جنوری سے دھرنا ستیہ گرہ کا فیصلہ لیاگیا تھا۔ لیکن کووڈ کے بڑھتے خطرات اور اس سلسلے میں جاری رہنما خطوط پر عمل آوری لازمی ہونےکی وجہ سے دھرنا ستیہ گرہ ملتوی کیاجارہاہے اس سلسلے میں  افسران نے صلاح دی ہے کہ 19جنوری کے بعد آپ اپنے طورپر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اس دوران ہم نے افسران کے سامنے اپنے اہم مطالبات کو رکھا ہے۔

کے ایم کرکی نے بتایا کہ ہماری شکایات اور مسائل کی سماعت کے لئے ڈی سی کو بھٹکل آنا ہوگا۔ کسی کی طرف سے دی گئی شکایت پر موگیر سماج کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے۔ افسران اپنی عقل اور سوچ سے کام لیں۔ ہمارے سماج کو بدنام کرنے اور سماج والوں کو ہراساں کرنے کا کام نہ کریں۔ موگیر سماج کے لوگ ذات کی سرٹیفکٹ مارکیٹ سے نہیں لئے ہیں بلکہ خود افسران نےہی دیا ہے۔ اب ایک دوسراآفیسر سرکاری نظام پر اعتماد نہ کرتے ہوئے ذات کی سرٹیفکٹ کو رد کرنے کا کام نہ کرے۔ اور جن موگیر طبقے کے افراد کی ذات کی سرٹیفکٹ کو رد کرنےکا حکم جاری کیا گیا ہے اس کو واپس لیتے ہوئے موگیر سماج کے ساتھ انصاف کیاجائے انہوں نے  موگیر سماج کو سکھ چین سے جینے دینے کی مانگ کی۔

بھٹکل موگیر سماج کے صدر انپا موگیر، بھاسکر گوندا موگیر، جٹگا موگیر، پنڈلک ہیبلے، شری دھر موگیر، گوپال موگیر، ایف کے موگیر، دامودر موگیر، اننت موگیر، کیشوؤ موگیر،کرشنا موگیروغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے ہردلعزیز شخص ضیاء الدین جاکٹی انتقال کرگئے؛ تعزیتی اجلاس میں پیش کی گئی خراج عقیدت

بھٹکل کے سماجی حلقوں میں معروف اورہردلعزیز فرد سمیت سوشیل میڈیا میں متحرک شخص جناب محمد ضیاء الدین جاکٹی منگل صبح انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی عمر 74 سال تھی۔ ان کے انتقال پر آج بدھ کو آزاد نگر مسجد طوبیٰ میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جہاں مقررین نے انہیں ...

انکولہ میں دیہی عوام اور نوجوانوں نے انجام دیا مثالی کارنامہ؛ رضاکارانہ محنت کرتےہوئے ایک ہفتہ میں تعمیر کردیا پُل

ملک کے نوجوان اور عوام اپنے عزم و حوصلے کی بنیاد پر کیا کچھ نہیں کرسکتے، تاریخ شاہد ہےکہ جب بھی عوام نے خاص کر  نوجوانوں نے تہیہ کیا تو حالات کو بدل کر رکھاہے۔ ایسا ہی ایک کارنامہ انکولہ تعلقہ کے چار پانچ دیہات کے نوجوانوں اور عوام نے انجام دیا ہے جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے  کم ...

کاروار سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ دیو دت کامت اترپردیش انتخابات کے لئے کانگریس قانونی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے صدر مقرر

ضلع اُترکنڑا کے کاروار سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ دیو دت کامت کو اتر پردیش انتخابات میں کانگریس پارٹی کی قانونی کورآرڈی نیشن کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے

منگلورو : گلف جانے والے مسافروں کے لئے خوشخبری - سفر سے پہلے کووڈ پوزیٹیو ہونے پر مفت میں بدلی جا سکے گی سفر کی تاریخ

خلیجی ممالک کے لئے اڑنیں بھرنے والی ایئر لائنس کمپنیوں نے ان مسافروں کے لئے راحت دینے کا اعلان کیا ہے جو ٹکٹ بک کرنے کے بعد سفر سے پہلے یا پھر عین سفر کے لئے ایئر پورٹ پہنچنے پر کووڈ پوزیٹیو نکلتے ہیں ۔ ایسے مسافروں کو اپنا ٹکٹ کینسل کرنے کے بجائے اسے اگلی تاریخ پر مفت میں ہی ری ...