بھٹکل تعلقہ کے موڈ شرالی جنگل علاقے کے  مرغ جوے اڈے پر پولس کا چھاپہ :18گرفتار، مرغے اور نقد رقم ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th December 2019, 6:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے موڈشرالی تلگیری کے جنگلات میں کھلی جگہ پر غیر قانونی طورپر کھیلے جارہے مرغی جوے کے اڈے پر چھاپہ مارکر پولس نے 18ملزمین کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے نقد ضبط کرلینے کا واقعہ جمعہ کی شام پیش آیاہے۔

ملزموں کی شناخت تعلقہ کے یلووڑی کوؤور سرپن کٹے بینندور کے مکین جٹپا ایرپا نائک (48)، موڈشرالی  کے منجوناتھ کوپیا نائک (58) ، بائیلور مڈکیری کے وشنو مادیو نائک (35)، لکشمن شنیار نائک (34)،چتراپور کے نارائن جٹا نائک (38)، شرالی کوٹیباگیلو کے نارائن ناگپا نائک (34)، شرالی کیرے گدے کے ایشور سنتما نائک (30)، روی منجپا نائک شرالی (29)، بائیلور پرانابس اسٹانڈ کے گنیش سبرائے نائک (29)، بھٹکل سرپن کٹے ہڈیل کے رنجیت کمار مرگن دیور(22)،کرشنا راما نائک (28)،سداشیور رامانائک آسیکان (30)،  ہوناور منکی چتار کے منجو نارائن گوڈا(47)، ماروکیری لکشمیش ایشور شیروگار(18)، اُلاس مادیو نائک (30)، ناگراج گنپو ہسلر(28) ، ناگپا گوند گوڈا(28)، کیشوو گوند گوڈا(28)کے طورپر کی گئی ہے۔

ملزموں سے پولس نے 10مرغے اور 9770روپئے نقد ضبط کرلئے ہیں۔ مرڈیشور پولس تھانے میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔ پی ایس آئی پٹوسوامی کی نگرانی میں جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی