مودی جی کی خاموشی سے خوف کا ماحول پیدا ہورہاہے : بھٹکل میں بی کے ہری پرساد کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th September 2017, 8:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:24/ستمبر (ایس اؤنیوز) ملک کے وزیر اعظم کی  ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ فساد، ہنگامہ خیزی ، عدم تحفظ کی مذمت کرے ، ان کی خاموشی سے ہی ان کے حمایتی کرناٹکا کے ساحلی پٹی پر فساد برپا کررہے ہیں، جس سے خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہورہا ہے۔ ان باتوں کا الزام راجیہ سبھا کے رکن بی کے ہری پرساد نے  لگایا۔

وہ یہاں اتوار کو بھٹکل میں ایک نجی پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد اخبارنویسوں کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایک پر سماجی ذمہ داری عائد ہوتی ہے  مگر کچھ لوگ اس کو نظر انداز کرکے فسادات  برپاکرنے اس کو ہوادینے کی کوشش کررہے ہیں، ان حالات کو لےکر ریاستی حکومت چوکنا اور بیدار ہے  اور اپنی طرف سے کٹھن کارروائی کررہی ہے۔

ہری پرساد نے بتایا کہ گذشتہ انتخابات کے موقع پر بی جے پی اور سنگھ پریوار کے کارکنوں نے نام دنہا د اخلاقی پولس کا کردار ادا کرتے ہوئے فساد برپا کرنے اور ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، مگر عوام نے اُن کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ اب اس بار پھر ایک بار بی جے پی ساحلی پٹی پر کسی نہ کسی بہانے فساد برپا کرنے کی کوشش کرکے عوام کو بانٹ کر انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے، لیکن اس بار بھی اُنہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ ہری پرساد نے کہاکہ اب عوام کو سب کچھ واضح طورپر سمجھ میں آرہاہے کہ کون کیا کررہا ہے اور فساد برپا کرانے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں، ان تمام وجوہات کو ذہن میں رکھ کر ہی عوام آئندہ انتخابات میں بھی  کانگریس کو منتخب کریں گے۔

آئندہ لوک سبھا انتخابات کے دوران اترکینرا پارلیمانی حلقہ سے انتخابات لڑنے کی خواہش پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ کون کس حلقے سے انتخابات لڑے گا، اس کا فیصلہ ہائی کمان کرتی ہے ، پارٹی چاہتی ہے تو ہی وہ انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔