رکن اسمبلی سنیل نائک نے جاری کیا ایپ۔ اسمبلی حلقے میں ہورہے سرکاری کام کی جانکاری ایپ میں ہوگی دستیاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th April 2019, 11:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 30/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی سنیل نائک کے نئے ایپ کااجراء بھٹکل میں واقع ایم ایل اے کے دفتر میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سنیل نائک نے بتایا کہ بھٹکل اسمبلی حلقے میں بہت سے سرکاری تعمیری منصوبے زیرتکمیل ہیں۔یہاں کے عوام کو وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے زیادہ سے زیادہ فنڈ فراہم کیا جارہا ہے۔اس کے بارے میں تفصیلات پارٹی کے کارکنان اور عوام کونہیں ملتیں۔ہمارا احساس ہے کہ پارٹی کے لئے کارکنان ہی سب سے اہم ہوتے ہیں۔ انہیں درکنار کرتے ہوئے کسی بھی منصوبے کو مکمل نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ رکن اسمبلی کی کارکردگی کے تعلق سے بھی کبھی کبھی پارٹی کارکنان غلط فہمی کا شکار ہونے کے امکانات موجود رہتے ہیں۔اکثر و بیشتر کارکنان کو رکن اسمبلی سے براہ راست ملاقات کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ان تمام مسائل کا حل اس ایپ کے ذریعے ہوجائے گا۔اس ایپ کا فائدہ تمام لوگوں کو پہنچنا چاہیے۔

اس موقع پر بی جے پی منکی یونٹ کے صدر سبرایا نائک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقے کے ہر گھر تک اس ایپ کی رسائی ہونی چاہیے۔ جبکہ بی جے پی بھٹکل یونٹ کے صدر راجیش نائک نے کہا ایم ایل اے کی اس کوشش سے عوام کے لئے بڑی آسانی پیدا ہوجائے گی۔ بی جے پی لیڈر کیدار کولّے نے کہا کہ وزیراعظم نریندرا مودی نے ڈیجیٹل انڈیا کا جو خواب دیکھا ہے وہ دیش کی ترقی کا سبب بن رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہوناور علاقے کے بی جے پی لیڈر کیشو نائک بلکور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

رکن اسمبلی سنیل نائک کے پی اے الہاس نائک نے نئے ایپ اور ا س کے استعمال کے بارے میں تفصیل بتائی۔ اس موقع پرضلع پنچایت کی رکن ناگرتنا ماستی گونڈا، جینتی نائک، تعلقہ پنچایت کی رکن سلوچنا ستیش نائک، مالتی موہن دیواڈیگا،سبرایا نائک تیرنامکی، سبرایا دیواڈیگا ہیبلے، ایشور ڈوڈمنے وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔