بھٹکل ایم ایل اے سنیل نائک کی طبیعت بگڑنے پر منی پال اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ایم ایل اے کی اہلیہ بھی آگئیں کورونا کی زد میں 

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2020, 11:39 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،22؍اگست (ایس او نیوز)کووِڈ رپورٹ پوزیٹیو نکلنے کے بعدبھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک کاعلاج تعلقہ اسپتال میں کیا جارہا تھا، مگراب پتہ چلا ہے کہ کل ان کی طبیعت مزید بگڑنے کی وجہ سے انہیں بہتر علاج کے لئے منی پال اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بیماری کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ریپڈ کووِڈ ٹیسٹ کرنے پر سنیل نائک کا نتیجہ مثبت نکلا تھا۔ ایک دن پہلے بخارتیز ہونے پر انہیں بھٹکل تعلقہ اسپتال میں داخل کیا گیاتھا۔ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق انتہائی تیز بخار کے ساتھ ان کے جسم میں آکسیجن کی مقدار بھی کم ہونے لگی۔ ان کے علاج کے لئے خصوصی طور پر کاروار سے آئے ڈاکٹر نے معائنہ کرنے کے بعد جب محسوس کیا کہ ان کی صحت میں بہتری نہیں آرہی ہے تو پھر انہیں منی پال کے کستوربا میڈیکل کالج اسپتال میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

اس کے علاوہ ایم ایل اے سنیل نائک کی اہلیہ کی جانچ رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی اور اس کا علاج بھی تعلقہ اسپتال میں کیا جارہا تھا۔ مگر سنیل نائک کو چونکہ منی پال اسپتال میں منتقل کرناتھا اس لئے ان کی اہلیہ کو بھی ان کے ساتھ میں منی پال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...