دفعہ 370منسوخ کرنے پر بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے کی مرکزی حکومت کی سراہنا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th August 2019, 3:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن اسمبلی سنیل نائک نے مرکزی حکومت کے اس اقدام کو سراہا جس کے تحت کشمیر کی تقسیم کرنے کے علاوہ کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370ہٹادی گئی ہے۔ رکن اسمبلی نے اسے مودی حکومت کا ایک تاریخی قدم قراردیتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں میں مودی سرکارگؤ کشی پر مکمل پابندی کا قانون بھی لائے گی۔اس طرح کے قدم اٹھانے سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ موجودہ مرکزی حکومت عوامی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھٹکل میں گؤ کشی روکنے کے لئے تمام چیک پوسٹ کو سرگرم رکھا گیا ہے۔

بی جے پی کے منڈل صدر راجیش نائک نے بھی پریس والوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 70برسوں سے چل رہے دفعہ 370 کے دردسر سے چھٹکارا دلایا ہے، اور دیش کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے۔یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔اب دنیا کے سامنے کشمیر کو ہمارے دیش کا حصہ کہنے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔

پریس کانفرنس کے موقع پر بی جے پی لیڈر کرشنا نائک اسارکیری، سبرامنیا دیواڈیگا، بھاسکر دئیمنے اور دیگر افراد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی