بھٹکل رکن اسمبلی کی طرف سے سرکاری اسپتال کو ایمبولینس کا عطیہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th May 2021, 3:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  9 مئی (ایس او نیوز)  بھٹکل رکن اسمبلی  سُنیل نائک نے اپنی طرف سے  بھٹکل سرکاری اسپتال کو  ایک اسی طرح  ہوناور سرکاری اسپتال  کے لئے بھی ایک ایمبولنس  عطیہ دیا جس میں اکسیجن کی بھی سہولیات  دستیاب ہیں۔

بھٹکل تعلقہ اسپتال میں   ربن کاٹ کر ایم ایل اے نے ہی ایک   ایمبولنس کا افتتاح کیا ، پھر  گفتگو کرتے ہوئے  سنیل نائک نے کہا کہ  کورونا وباء کے چلتے عوام  ہر طرف پریشان ہیں، لوگوں کی طرف سے شکایتیں موصول ہورہی تھی کہ   ایمرجنسی کے موقع پر  سرکاری ایمبولنس  نہیں  مل رہی ہے،  کوویڈ کے مریضوں کو اسپتال جانا ہو،   کورونا کی جانچ کرانا ہو، ایسے تمام موقعوں پر  اس ایمبولنس کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی بنا پر  لوگوں کو اسپتال جانے میں دشواریاں  پیش آرہی  تھی، مجھے اُمید ہے کہ اس ایمبولنس سروس کی شروعات کے ساتھ ہی عوام کو آئندہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا  ۔ سنیل نائک نے کہا کہ   میں چاہتا ہوں کہ میرے اسمبلی حلقہ   یعنی بھٹکل اور ہوناور کےعوام  ان ایمبولنس خدمات  سے فائدہ اُٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایمبولنس   24X7  دستیاب   رہے گی ۔ ایم ایل اے نے عوام الناس سے درخواست کی کہ  انہیں جب بھی ایمبولنس کی ضرورت ہو تو  موبائل نمبر  9741623913 اور 9482823913 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  بھٹکل تعلقہ اسپتال کی  میڈیکل آفسر ڈاکٹر سویتا کامتھ نے بتایا کہ بھٹکل سرکاری اسپتال میں دو ایمبولنس پہلے سے ہے، لیکن سرکاری اسپتال کی ایمبولنس کو استعمال کرنے میں چند قوانین  لاگو ہیں مثال کے طور پر  ایک ایمبولنس صرف   حاملہ خواتین اور نو زائیدہ بچوں کے لئے  مخصوص ہے، جبکہ دوسری ایمبولنس  جنرل مریضوں کے لئے  ہے جو خاص کر ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال میں مریضوں کو منتقل کرنے کے کام آتی ہے۔ لیکن نعش کو لے جانے کے لئے  سرکار کی طرف   سے کوئی ایمبولنس نہیں ہے اورسرکاری اسپتال کی ایمبولنس پر نعش ڈالنے کی اجازت ہی  نہیں ہے، ڈاکٹر سویتا کامتھ کے مطابق جب ہم سرکاری اسپتال کی ایمبولنس  پر نعش ڈالنے نہیں دیتے تو عوام ہم سے جھگڑنے  کے لئے آتے ہیں، جس سے ہمیں  مسائل پیدا ہورہے تھے اور عوام کو سمجھانا  بھی   مشکل  ہورہا   تھا، اب  ایم ایل اے نے   ایمبولنس عطیہ کی ہے تو ہمیں اُمید ہے کہ  عوام کو اس سے کافی فائدہ ہوگا۔

بی جےپی  تعلقہ صدر  سبرایا دیوڑیگا اور بی جے پی کے سابق صدر ایڈوکیٹ  راجیش نائک سمیت دیگر  لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔