بھٹکل رکن اسمبلی کی آفسران کے ساتھ میٹنگ ؛ کورونا لاک ڈاون کے دوران آوارہ گردی کرنے والوں کی گاڑیاں ضبط کرنے کی ہدایت ،دس دن کے اندر بھٹکل میں قائم ہوگا آکسیجن پلانٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th May 2021, 2:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7 مئی (ایس او نیوز)  بھٹکل میں کووڈ کے   بڑھتے معاملات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکل ۔ہوناور رکن اسمبلی سنیل نائک نے آج جمعہ کو بھٹکل منی ودھان سودھا میں بھٹکل اور ہوناور  کے آفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے   افسران کو  ہدایت دی کہ وہ بازاروں میں اور سڑکوں پر   غیر ضروری طور پر گھومنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔ انہوں نے  پولس کو ہدایت دی کہ وہ جگہ  جگہ بریکیڈ لگوائیں اورغیر ضروری طور پر  گھومنے والوں  کی گاڑیوں  کو ضبط کریں۔

سنیل نائک نے کہا کہ  وہ روزانہ    مارکٹ کا دورہ کرکے حالات پر نگاہ رکھ رہے ہیں، ان کے مطابق بھٹکل کے بازاروں میں کافی لوگ  آوارہ گردی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں   جب بھی دیکھتا ہوں وہی لوگ بار بار سڑکوں پر گھومتے  نظر آتے ہیں جنہیں پہلے بھی گھومتے ہوئے دیکھا تھا، انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ آپ ایسے لوگوں پر سختی برتیں  ۔

سنیل نائک نے کہا کہ   میڈیکل کی دکانوں پر عوام کی کافی بھیڑ پائی جارہی ہے، انہوں نے ہیلتھ آفسران کو ہدایت دی کہ وہ  میڈیکل دکانوں میں جاکر  پتہ لگائیں  کہ لوگ  کیوں بڑی تعداد میں  وہاں  جمع ہورہے ہیں اور  میڈیکل   دکانوں میں  کس طرح کی دوائیں لے رہے ہیں۔

چونکہ ملک بھر میں   آکسیجن کو لے کر ہاہاکار مچی  ہوئی ہے او رحالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، اس بات کو دیکھتے ہوئے  سنیل نائک نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بھٹکل میں آکسیجن کی کمی نہ ہونے پائے، سنیل نائک نے کہا کہ  انہوں نے وزیر داخلہ  بسوراج بومائی  اور ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر  شیورام ہیبار سے گفتگو کی ہے  اور  بھٹکل کے لئے کمٹہ اور کنداپور سے  آکسیجن    بھرتی کرکے لانے   کا انتظام کیا ہے۔ 

سنیل نائک کے مطابق فی الحال بھٹکل میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے، مگر  آگے چل کر کمٹہ اور کنداپورسے کسی وجہ سے  آکسیجن سپلائی  بند بھی ہوسکتی ہے، اس لئے پیشگی اقدامات کے طور پر بھٹکل میں ہی  آکسیجن پلانٹ قائم کیا جارہا ہے۔ میٹنگ کے اختتام کے بعد ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل نائک نے بتایا کہ اگلے دس دن کے اندر  بھٹکل میں آکسیجن پلانٹ  تیار ہوجائے گا جس کے لئے  کام شروع کیا جاچکا ہے۔

سنیل نائک  نے بھٹکل کے عوام سے درخواست کی کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، اپنے اور اپنے  گھروالوں کی کورونا سے  حفاظت  کے لئے ہر ممکن  احتیاطی اقدامات  پر عمل کریں۔ انہوں نے کسی بھی طرح کی ایمرجنسی  پیش آنے کی صورت میں    اُلا س نائک سے  9980743670،  پون شرالی سے  8277068439  اور  سیتا رام نائک سے  9740625646 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی۔ آفسران کے ساتھ میٹنگ  کے بعد سنیل نائک نے  کووڈ وار روم پہنچ کر  جائزہ لیا اور عوام الناس سے کے مسائل کو  کس طرح حل کئے جارہے ہیں اُس کی تفصیلات حاصل کیں۔

یاد رہے کہ بھٹکل میں  سرکاری طور پر   تحصیلدار دفتر میں    کووڈ وار روم  قائم کیا گیا ہے اور  لاک ڈاون  کو لے کر یا  کوویڈ کے تعلق سے کسی بھی طرح کی جانکاری یا  تعاون کی ضرورت ہو  یا کسی بھی طرح کی  شکایت    کرنی ہو  تو  226422   ۔ 08385 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آج کی میٹنگ میں  بھٹکل ڈی وائی ایس پی  بیلی ایپّا، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی اور تحصیلدار روی چندرا سمیت بھٹکل اور ہوناور کے کئی ایک آفسران موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔