ماہی گیروں کو بھی مزدوروں میں شمار کیا جائے :بھٹکل رکن اسمبلی کا وزیراعلی سے مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th June 2020, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10؍جون (ایس اؤ نیوز) ماہی گیروں کو مزدوروں میں شمار کرتے ہوئے محکمہ مزدور سے دی جانے والی تمام سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ لے کر بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے وزیر اعلیٰ یڈیورپا سے ملاقات کرتے ہوئے میمورنڈم سونپا۔

بنگلورومیں وزیرا علیٰ سے بالمشافہ ملاقات کرتے ہوئے رکن اسمبلی سنیل نائک نے درخواست میں کہاہے کہ ماہی گیر وں کو بھی مزدوروں میں شمار کیاجاتاہے تو انہیں زیادہ سہولیات ملیں گی۔ لاک ڈاؤن میں ماہی گیر مچھلی شکار نہ ہونے سے کافی تکالیف جھیل رہے  ہیں۔ اس وقت ماہی گیر کافی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں انہیں حکومت کی جانب سے زیادہ معاوضہ دینے کی مانگ کی گئی ہے۔

اسی طرح  وزیر اعلیٰ کو بھٹکل میں چمیلی پھول کی کاشت کرنےو الوں کی مشکلات کا تذکرہ  کرنے والی ایک اور اپیل بھی دی گئی ہے۔ جس میں انہوں نے  کہا ہے کہ بھٹکل میں چھوٹی سی زمین پر چمیلی کی کاشت کی جاتی ہے لاک ڈاؤن سے یہ لوگ بھی کافی مصیبت میں گھرے ہوئے تھے، یہ بھی بڑی پریشانی میں مبتلا ہیں ، سرکار کی جانب سے اعلان کئے گئے معاوضہ میں اضافہ کیاجاتاہے تو انہیں کچھ راحت ملنے کی بات کہی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...