بھٹکل کے سبھی اسکولوں میں پروجیکٹر تقسیم؛ اقلیتی محکمہ کی جانب سے اردو اساتذہ کے لئے منعقد ہوا اسمارٹ کلاس تربیتی ورکشاپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th February 2020, 11:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍فروری(ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ اقلیتی فلاح و بہبودی محکمہ کی جانب سے سال 2019-20کے پردھان منتری جن وکاس منصوبے کے تحت تعلقہ کے اقلیتی سرکاری اردو اسکولو ں میں تعلیمی ترقی اور طلبا کو اسمارٹ کلاس سےمتعارف کروانےکی غرض سے سبھی اسکولوں کو اسمارٹ کلاس پروجکٹر تقسیم کئے گئے ہیں، اس بات  کی جانکاری محکمہ اقلیتی فلاح و بہبودی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق 17فروری کومنعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں   اقلیتی سرکاری اردو اسکولوں کے صدورمدرس اور کمپیوٹر اساتذہ کو معلومات فراہم کئے گئے۔ تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر چکنمنے نے تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ سرکاری پرائمری اسکول اساتذہ سنگھ کے صدر شنکر نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔اقلیتی محکمہ کے تعلقہ توسیعی افسر شمس الدین نے سبھی کاا ستقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔  پروگرام میں بھٹکل ہائی اسکول اساتذہ سنگھ کے نومنتخب صدر ، انجمن اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل کے صدر مدرس شبیر دفعدار ، نذیر احمد ہلویگار موجود تھے۔

سرکاری ہائر پرائمری اسکول نوائط کالونی کی طالبات نے تلاوت قرآن اور نعت پیش کی۔استاد جی ٹی بھٹ نے شکریہ اداکیا۔ تعلقہ کے اردو سی آر پی ، کمٹہ تعلقہ کے اردو سی آر پی سمیت 42اساتذہ ورکشاپ میں شریک تھے۔ سی آر پی علی منیگار نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔