بارش سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے اُترکنڑا انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری کا بھٹکل دورہ؛ متاثرین کو چوبیس گھنٹوں کے اندر راحت پہنچانے کا دلایا بھروسہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th July 2022, 9:12 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 16 جولائی (ایس او نیوز) اتر کنڑا ضلع کے انچارج وزیر کوٹا سری نواس  پجاری نے کہا کہ بارش سے ہونے والے نقصانات کی جانچ کے لیے گرام پنچایت سطح پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے اور نقصان کے 24 گھنٹے کے اندر راحت فراہم کرنے کے لیے  مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔   بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں بھٹکل اور ہوناور تعلقہ کے عہدیداروں کے ساتھ بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے بعد وہ  نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے۔

کوٹا سرینواس پجاری نے کہا کہ بھٹکل سب ڈویژن کے انتظامی دائرہ اختیار میں 38 گرام پنچایتیں، 2 ٹاؤن پنچایتیں، 1 میونسپلٹی، محکمہ ریونیو، محکمہ  پولیس اور  فائر بریگیڈ ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکان کے جزوی یا مکمل نقصان کی صورت میں معاوضہ فراہم کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

قومی شاہراہ کی خرابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ایم پی اننت کمار ہیگڈے کی موجودگی میں فور لین ہائی وے پر کام نہ ہونے کے بارے میں طویل گفتگو  ہوئی ہے اور تمام کاموں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ  ہائی وے کے  تعمیراتی کام کرنے کے لئے جن انجینئروں کو ذمہ داری سونپی گئی ہے،  وہ دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے انجینئرس  ہیں،  اور اُنہیں  اُترکنڑا یا ساحلی علاقوں کے جغرافیائی  حالات کا علم نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ بارش ہوتے ہی    نیشنل ہائی وے پر جگہ جگہ پانی جمع ہوجاتا ہے۔ کوٹا سرینواس پجاری نے بھروسہ دلایا کہ  اس مسئلہ کا حل جلد ہی نکالا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بسوراج بومائی جو بارش سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے   بھٹکل  آنے والے تھے  مگر بیندور  تک پہنچ کر واپس بنگلور چلے گئے تھے اور بھٹکل کا دورہ منسوخ کردیا تھا، اس تعلق سے سوال پوچھے جانے پر کوٹا سری نواس پجاری نے کہا کہ  وقت کی کمی کی وجہ سے انہیں واپس بنگلور جانا پڑا اور اُترکنڑا میں بارش سے  متاثرہ علاقوں میں وہ  نہیں پہنچ سکے۔ البتہ وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ  ایک ہفتے میں وزیراعلیٰ ضلع اُترکنڑا پہنچیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ یہاں پہنچ کر ضلع کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

متاثرین کو      معاوضہ فراہم کرنے کے دوران  انسانیت  دکھائیں:

اس سے پہلے وزیر  کوٹا سرینواس پجاری نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں بھٹکل اور ہوناور تعلقہ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  بارش سے نقصانات کو روکنا افسران کے اختیار میں نہیں ہے، مگر  نقصان  ہونے کی صورت میں  متاثرین کو  راحت یا معاوضہ فراہم کرنا افسران کے اختیار میں ہے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ بارش سے متاثرہ افراد کو 10,000 یا 20,000 روپے دینے سے حکومت پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کو معاوضہ دیتے وقت انسانیت کے جذبے سے سے کام  کرنا  چاہئے۔ بارش کے پانی سے گھر خراب ہو جائے تو 10 ہزار روپے دینے کا موقع ہے۔ تاہم متاثرین کو 1000 یا 2000 دے کر افسران خاموش بیٹھ جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔جن علاقوں میں بارش سے نقصانات ہوئے ہیں۔ کوٹا سرینواس نے کہا کہ  نقصانات ہونے کی صورت میں  متعلقہ محکمہ کے انجینئروں کے ساتھ مشترکہ سروے کرایا جائے اور جائزہ لے کر مناسب  راحت رسانی کا کام کیا جائے۔ مزید کہا کہ  پہاڑی پر سے مٹی  گرنے کی صورت میں نوڈل حکام کو فوری کارروائی کرنی چاہیے، اور ضرورت پڑنے پر کپڑے، قالین وغیرہ خریدنا چاہیے۔

  ایم ایل اے سنیل نائک  نے اس  بات  پر اپنا اعتراض ظاہر کیا کہ بھٹکل تعلقہ کے شرالی اور منڈلی سمیت  بعض  مقامات پر اگرچہ بارش کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے، لیکن سرکاری اہلکاروں  نے بے حد نقصان  دکھایا ہے  اور کم  معاوضہ کی سفارش کی ہے۔  سنیل نائک کے مطابق  مکان کی چھت گر نے پر چھت کی  مرمت کے لیے 30 سے ​​40 ہزار روپیہ خرچ ہوتا ہے، مگر سرکاری حکام صرف  10% اور  15% ہی نقصان دکھاتے ہیں۔ ابھی متاثرہ لوگوں کو تیس اور چالیس ہزار کی جگہ پر 2 ہزار اور  3 ہزار روپئے دیں گے تو وہ اتنی چھوٹی رقم  لے کر کیا کریں گے ؟ سنیل نائک نے کہا کہ اسے فوری طور پر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم ایل نے خبردار کیا کہ  اس کو اگر فوری طور پر ٹھیک نہیں کیا گیا تو  وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

میٹنگ میں  کاروار سے تشریف فرما  اُترکنڑا کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  راجو موگویر اور بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی بھی موجود  تھی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...