بھٹکل: گھروں کو لوٹتے تعمیراتی ، ماہی گیر مزدور : لاک ڈاؤن میں بہتر رویہ نہ برتنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th May 2021, 3:25 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5؍ مئی (ایس اؤ نیوز)ریاست میں کورونا متاثرین کے مسلسل اضافے سے گھبرائے ہوئے شمالی ہندوستان کے مزدور اپنے شہروں کی طرف لوٹتے ہوئے دیکھے گئے۔

بھٹکل میں تعمیراتی مزدوری، ماہی گیری ، زیورات  کی تیاری ، ٹائلس سمیت مختلف کاموں میں ہزاروں مزدور کام کرتے ہیں۔ گذشتہ مرتبہ جب لاک ڈاؤن ہوا تھاتو  کئی مزدوروں کو اپنے گھر لوٹنے میں کافی دشواری پیش آئی تھی اور یہاں رہتےہوئے کئی ساری مشکلات کو انہوں نے جھیلا  تھا۔ اب ان مزدوروں کو خدشہ ہے کہ دوبارہ کہیں ویسے ہی حالات نہ ہوجائیں  اس لئے  وہ سوچ رہے ہیں کہ وقت رہتے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں ۔ بھٹکل سے ممبئی ، دہلی جانے والےمتسیہ گندھا ایکسپرس ، منگلا ایکسپرس کے ذریعے روزانہ 100سے زائد مزدور لوٹنے کی جانکاری ملی ہے۔

اس دوران  مزدوروں سے لوٹنے کی وجوہات پوچھی گئیں تو انہوں نے کہاکہ ہم تعمیراتی مزدور ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران   کانٹراکٹر حضرات نے ہمارے ساتھ بہتر تعاون نہیں کیا ہے۔ گرچہ یہاں بہت کام ہے ، لیکن لاک ڈاؤن کے بہانے ہمیں تنخواہ نہیں دی جارہی ہے۔ ہوٹل بند رہنے کی بات کہتے ہوئے ہمیں کھانا پینا نہیں دیاجارہاہے، ہمارے ساتھ ایسا رویہ ہے تو پھر ہمیں کیسے جی سکیں گے۔

ایک اور مزدور نے بتایاکہ کرناٹکا میں کووڈ سےمرنے والوں کی تصویروں اور حالات کو ٹی وی وغیرہ میں دیکھ کر گھر والے بار بار فون کررہے ہیں کہ جس حال میں بھی ہو چلے آؤ، تم گھر پر رہو بس ، کام رہے یا نہ رہے، تم نکل جاؤ ۔ تو اب ہم نکل رہے ہیں جب تک کورونا ختم نہیں ہوگا ہم گھر پر ہی رہیں گے ۔ اگر اس کے بعد حالات ٹھیک ہوتےہیں واپس ہونے کے متعلق سوچنے کی بات کہی۔

گذشتہ مرتبہ لاک ڈاؤن کے دوران  اپنے گھروں کو  لوٹنے والے  مزدور واپس نہ  آنے کی وجہ سے تعمیراتی اور ماہی گیری پیشے متاثر ہوئے ہیں۔ اب پھر مزدور اپنے گھروں کی طرف لوٹنے کے سبب مزید مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ظاہر کیا جارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...