بھٹکل: جنگلاتی زمین کے حقوق کے لئے لڑنے والی ’ہوراٹا سمیتی‘کی رکنیت سازی مہم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th June 2019, 8:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/ جون (ایس او نیوز) جنگلاتی زمین پر اتی کرم کرنے والے افراد کی قانونی رہنمائی اور ان کے حقوق کے لئے لڑنے والی ’ہوراٹا سمیتی‘  کی جانب سے اس کمیٹی کی رکنیت سازی کی مہم چلائی جارہی ہے۔

 مذکورہ کمیٹی کے بھٹکل تعلقہ دفترمیں کمیٹی کے صدر رویندرا نائک نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ ہوراٹا سمیتی کی جانب سے اتی کرم داروں کو ہر طرح کی قانونی مدد فراہم کرے گی۔ زمین کی منظوری کے تعلق سے جو بھی سرکاری احکام جاری ہونگے اسے وقتاً فوقتاً اتی کرم داروں کے علم میں لایا جائے گا۔ضلع شمالی کینرا کے ہر ایک اتی کرم دار کو سماجی انصاف دلانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

 انہوں نے بتایا کہ بھٹکل تعلقہ میں جنگلاتی حقوق قانون کے تحت 8819 درخواست د ی گئی تھیں۔ ان میں سے صرف 217درخواست گزاروں کو زمین کے حقوق والے کاغذات منظور کیے گئے ہیں اور 6961 درخواستوں کونامنظور کیاگیا ہے۔ ان عرضیوں پر نظر ثانی کے کام میں ہوراٹا سمیتی سرکاری ضلع انتظامیہ کا پورا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

 ہوراٹا سمیتی کے بھٹکل تعلقہ صدر راما موگیر نے بتایا کہ اس رکنیت سازی مہم کے لئے اتی کرم داروں کو کسی قسم کی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اتی کرم داروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کی مہم ہے اس لئے تمام اتی کرم داروں کو منظم ہوکر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر رضوان، سلیمان، عبدالقیوم وغیرہ نے حاضرین سے خطاب کیا۔کمیٹی کے ضلع کنوینر دیوراج گونڈا نے استقبال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔