بھٹکل سرکاری اسپتال میں منعقدہ میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2024, 6:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ، 25 / نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل، تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن اور کریاشیل گیلیرا سنگھا کے اشتراک سے اتوار کے دن سرکاری اسپتال میں ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا جس میں  کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل کے ماہر ڈاکٹروں نے 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا ۔ 
    
فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل میں خدمات انجام دینے والے ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر وکرم شیٹی نے کہا :" کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل 1200 بستروں پر مشتمل ایک بڑا سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل ہے جہاں کم خرچ پر مریضوں کو جدید ترین قسم کا علاج فراہم کیا جاتا ہے ۔ اتر کنڑا کے لوگوں کی سہولت کے لئے مسلسل میڈیکل  کیمپ منعقد کیے جاتے ہیں ۔ یہ کیمپ بھی بھٹکل کے عوام کی خدمت کے لئے منعقد کیا گیا ہے ۔"
    
بھٹکل سرکاری اسپتال کے فزیشین ڈاکٹر لکشمیش نائک نے کہا کہ منگلورو کے مشہور کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی طرف سے منعقدہ اس کیمپ میں مریضوں کے لئے جدید ترین علاج سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم ہوا ہے ۔ 
    
پروگرام کے دوران ڈاکٹر وکرم شیٹی اور ڈاکٹر لکشمیش نائک کی تہنیت کی گئی ۔ استقبال اور نظامت کی ذمہ داری جرنلسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے خزانچی موہن نائک نے ادا کی ۔ 
    
جرنلسٹس ویلفئیر ایسو سی ایشن کے اعزازی صدر رادھا کرشنا بھٹ، صدر راگھویندرا ہیبار، جنرل سیکرٹیری منموہن نائک، نائب صدر وشنو دیواڈیگا، کریاشیل گیلیرا سنگھا کے صدر دیپک نائک، جنرل سیکریٹری پانڈو رنگا نائک اور کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل کے مارکیٹنگ شعبہ کے ذمہ دار جئے سن اسٹیج پر موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سائیکلون فنگل کے اثرات: کیرالہ کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش جاری، کاسرگوڈ اور کنور میں ریڈ الرٹ

کیرالہ کے مختلف علاقوں میں آج منگل کو بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر آج، منگل، کاسرگوڈ، تھرسور، الاپوزہ اور مالاپورم کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ساحلی کرناٹکا میں طوفان فینگل کی آمد: دکشن کنڑا اور اُڈپی میں بھاری بارش کی وارننگ؛ دونوں اضلاع میں منگل کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

چینائی سے ہوتے ہوئے بینگلور اور کیرالہ تک پہنچنے والے طوفان فینگل کے ساحلی کرناٹکا کی طرف رخ کرنے کے باعث دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں منگل 3 دسمبر کو اورینج الرٹ کے ساتھ بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے، دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر، مُلّائی مہیلن، ...