بھٹکل میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فائر پولس ٹیم کی شاندار کارکردگی؛ سنسنی خیز فائنل میں ہیسکام کو پانچ رنوں سے شکست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th March 2022, 9:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 27 مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل پریس کی ایک  ٹیم کے ساتھ مختلف سرکاری محکمہ کی ٹیموں پر مشتمل بھٹکل میڈیا کپ 2022   کا  دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ آج اتوار شام کو کامیابی کے ساتھ  اختتام پذیر ہوا جس میں بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  فائر پولس   کی ٹیم نے  فائنل میں ہیسکام (ہبلی الیکٹری سٹی کمپنی) ٹیم کو محض پانچ رنوں سے شکست دیتے ہوئے کپ جیت لیا۔

نوائط کالونی  بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم  (وائی ایم ایس اے ) میدان میں سنیچر  سے جاری ٹورنامنٹ میں بھٹکل پریس کی ایک ٹیم کے ساتھ بھٹکل پولس الیون، بھٹکل مضافاتی پولس، مرڈیشور پولس، بھٹکل کوپس، بھٹکل ہیسکام، بھٹکل  ٹیچرس الیون (اے)، بھٹکل ٹیچرس (بی)،   بھٹکل فائر پولس ، بھٹکل روینیو سروے،  کیریا شیلا ٹیم یعنی جملہ گیارہ  ٹیمیں شریک رہیں، ٹینس بال  اور آٹھ اووروں والے  ٹورنامنٹ  کے پہلے سیمی فائنل میں   فائر بریگیڈ  کی  ٹیم نےروینیو سروے   کو ا وردوسرے سیمی فائنل میں  ہیسکام  نے ٹیچرس الیون (اے)  کو ہرا دیا اس طرح  فائنل مقابلہ ہیسکام اور  فائر پولس کے درمیان رہا۔

ٹوس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے  فائر پولس ٹیم نے شری کانت کے بہترین 42 رنوں کی مدد سے     پانچ وکٹوں کے نقصان پر 79 رن بنائے، جواب میں  ہیسکام نے بھی سخت ٹکر دیتے ہوئے    مخالف ٹیم کے باولروں کو میدان کے چاروں طرف خوب دوڑایا۔ میچ بے حد دلچسپ رہا، ایک مرحلہ پر لگ رہا تھا کہ ہیسکام  ٹیم یہ میچ جیت لے گی کیونکہ ہیسکام کے   بلے باز بھی  نہایت جارحانہ موڈ میں نظر آرہے تھے۔ ہیسکام کو آخری  بارہ گیندوں پر  جیت کے لئے 27 رنوں کی ضرورت تھی،  اس موقع پر  ہیسکام  کے ایک بلے باز  نے چھکا کے ساتھ  دو مرتبہ ڈبل رن  دوڑتے ہوئے گیارہ رن بنائے اب آخری اوور میں   ہیسکام کو جیت کے لئے ر 16 رن  درکار تھے، مگر ہیسکام ٹیم  کامیابی سے صرف پانچ رن پیچھے رہ گئی اور فائر ٹیم نے بازی مارلی۔

فائر پولس ٹیم کے شری کانت کو مین آف دی میچ کے ساتھ ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے  اعزاز سے نوازا گیا، جنہوں نے بہترین باولنگ کے ساتھ بہترین بلے بازی  کا بھی مظاہرہ کیا۔ فائر پولس  ٹیم کے ہی  ناگراج کو جنہوں نے  ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنائے تھے،  بیسٹ بیٹسمین کے اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ ہیسکام کے شری دھر کو  بہترین باولر کے خطاب سے نوازا گیا۔

فائنل تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ۔رنجن   گیس    ایجنسی کی  شیوانی شانتارام،  جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری،  سماجی کارکن  قمر سعدا،  سابق فوجی شری کانت نائک اور ساحل آن لائن ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی  سمیت  دیگر کئی رپورٹرس  موجود تھے جن کے ہاتھوں  کھلاڑیوں اور دونوں ٹیموں کو ٹرافیوں سے نوازا گیا۔  بھٹکل میڈیا کپ کی جانب سے موہن نائک نے پروگرام کی صدارت کی، مبشر حُسین ہلارے نے نظامت سمیت تمام ٹیموں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...