بھٹکل : مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کا 30ستمبر جمعہ کو ہوگا سالانہ اجلاس عام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st September 2022, 9:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کاسالانہ اجلاس عام مورخہ 30ستمبر بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء خلیفہ جامع مسجد میں منعقد کیا گیا ہے جس میں جماعت کی سالانہ کارگذاری رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اس بات کی اطلاع جماعت کے جنرل سکریٹری نے دی ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جلسہ میں علماء کرام کے خطابات بھی ہونگے اور جماعت کے اراکین کو سوالات کاموقع بھی دیاجائےگا۔ عہدیداران، سرپرستان ، ٹرسٹیان اور اراکین انتظامیہ اور جمیع احباب سے  بروقت شریک ہونےکی اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: ایس پی کے تبادلے کی افواہوں کو ڈسٹرکٹ انچارج منسڑ نے دی مزید ہوا، کہا؛ افسران کے تبادلے کوئی نئی بات نہیں!

ایماندار افسر کے طورپر مشہور اترکنڑا ضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر کے تبادلے کی افواہوں کو ہوا دیتےہوئے ضلع نگراں کار وزیر پجاری نے کہاکہ افسران کے تبادلے کوئی نئی بات تو نہیں ہے۔

بھٹکل: معاوضہ تقسیم میں تفریق پر رکن اسمبلی کا سخت اعتراض : وزیر شری نواس پجاری نے افسران کو کی فوری کارروائی کی تاکید

گذشتہ ماہ 2اگست کو برسی موسلا دھاربارش سےنقصان اٹھانے والےمتاثرین میں امداد تقسیم کےدوران تفریق کی گئی ہے اور غریبوں کو امداد فراہم کرنےمیں افسران پس و پیش کئے جانے پر رکن اسمبلی سنیل نائک نے سخت اعتراض جتایا ۔

ہلیال:  آوارہ کتوں کو پکڑنے کا معاملہ - چیف آفیسر کے خلاف کیس درج 

آوارہ کتوں کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑنا ہلیال ٹی ایم سی کے چیف آفیسر پرشورام شیندے کو مہنگا پڑا کیوںکہ اس کارروائی کو ظالمانہ انداز میں انجام دئے جانے کا الزام لگاَتے ہوئے چیف آفیسر کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔