بھٹکل مخدوم کالونی میں سڑک کی تعمیر غیر معیاری ہونے کا الزام لگاتے ہوئے عوام نے روکا کام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th February 2019, 10:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7/فروری (ایس او نیوز) یہاں مخدوم کالونی  میں زیر تعمیر سڑک کا کام غیر معیاری ہونے کا الزام لگاتے ہوئے عوام نے کام کو روک کر سخت احتجاج کیا اور میونسپل انجینر سمیت کنٹریکٹر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  کام کو درست طریقے سے انجام دینے کا مطالبہ کیا۔ 

بھٹکل میونسپل  چیف کے مکان کے پڑوس میں ہی تعمیر ہونے والی اس سڑک کے تعلق سے لوگوں کا الزام ہے کہ  سڑک کی موٹائی تین انچ ہونی چاہئے، مگر یہاں  روڈ کی موٹائی صرف آدھا انچ ہے، کئی جگہ پر  تارکول صحیح طور پر  نہیں بچھایا گیاہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے غیر معیاری کام کو دیکھتے ہوئے اُنہیں خدشہ ہے کہ پہلی بارش میں ہی پوری سڑک پانی کے ساتھ بہہ جائے گی۔ عوام نے سوال کیا کہ میونسپل چیف کے مکان کے پڑوس میں ہی تعمیر ہونے والی سڑک کا اگر یہ حال ہے  تو پھر شہر کے دیگر علاقوں میں  کس طرح کا کام ہوتا ہوگا ؟

موقع پر موجود میونسپالٹی انجینر اُمیش مڈیوال نے عوام کو یہ کہہ کر مطمئن کرنے کی کوشش کی کہ سڑک کی تعمیر کے بعد سڑک کی جانچ کرتے ہوئے اُنہیں میونسپالٹی کے اعلیٰ حکام کو رپورٹ پیش کرنا ہوتا ہے، جس کے بعد ہی کنٹریکٹر کو رقم ریلیز کی جاتی ہے، لہٰذا وہ سڑک کی تعمیر کے تعلق سے تعاون کریں اور کام کو نہ روکیں۔

اس موقع پر میونسپل کاونسلر عبدالرحیم سمیت علاقہ کے ذمہ داران سمیع اللہ اِٹل،  یاسین طاہرہ، عبدالسمیع میڈیکل و دیگر  کافی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔