بھٹکل کےمخدوم کالونی میں سوامی جی کا مسلما نوں نے کیا استقبال : سوامی جی نے کار سے اترکرقبول کی گل پوشی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th March 2021, 5:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:4؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)بھٹکل کے بحرہ عرب کنارےکریکال میں واقع ’دھیان کُٹیر ‘نامی نامدھاری طبقے کےمذہبی مرکز میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لئے بھٹکل پہنچے اجیرے مٹھ کے شری برہمانند سرسوتی سوامی جی کا مخدوم کالونی کے مسلمانوں نے پھولوں کاہار پہنا کر اور تحفے میں مٹھائی دے کر استقبال کرتے ہوئے قومی یک جہتی اور شہر میں ہندو مسلم اتحاد کا مظاہرہ پیش کیا۔

برہمانند سوامی جی اپنی کار پر سوار   کریکال کے لئے جارہے تھے تو مخدوم کالونی پہنچتے ہی مسلمانوں کو جمع دیکھاتو کار سے نیچے اترے اور مسلمانوں کے تحفے اور گل پوشی کو قبول کرتےہوئے ہندو مسلم اتحاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شاہین اسپورٹس سنٹر بھٹکل کے صدر سمیع اللہ اٹل، ٹی ایم سی ممبر اسماعیل امشاد، وٹھل نائک، مبشر حسین ہلارے، مولانا عرفان میڈیکل ، مولانا فیضان ایس ایم، عبدالقیوم کولمبو، مختار مختصر، اسرار جمشیر سمیت کئی لوگ موجو د تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...