بھٹکل: شرابی ندی کی صفائی سمیت مسلم علاقوں مٰیں بھی ندی کنارے باڑھ لگانے کا مطالبہ لے کر تنظیم وفد نے کی ڈی سی سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th January 2023, 11:02 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8 جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل کے قدیم محلوں سے گذرنے والی شرابی ندی گھٹر میں تبدیل ہونے، ڈرینیج سسٹم فیل ہونے، ندی کی صفائی کرنے اور ندی کے اطراف پتھروں کی دیوار قائم کرنے سمیت پرانی مچھلی مارکٹ کو ہائی ٹیک مچھلی مارکٹ میں منتقل کرنے کا مطالبہ لے کر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے ایک وفد نے آج اتوار کو اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر پربھولنگا کولیکٹّی سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم پیش کیا۔

وفد کی قیادت کرتے ہوئے تنظیم صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ندی میں مٹی بھرجانے سے چھ ماہ قبل اگست میں ہوئی بارش سے ندی کا پانی اُبل کر کئی محلوں میں گھس گیا تھا جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ندی کو صاف کیا جائے، اس میں گری ہوئی مٹی کو نکال کر ندی کو گہرا کیا جائے، ساتھ ساتھ ندی کے اطراف پیجنگ کرکے پانی کو باہر آنے سے روکنے کے لئے دیوار تعمیر کی جائے۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے تنظیم جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے بتایا کہ بھٹکل رکن اسمبلی کی طرف سے صرف غیرمسلم علاقوں میں پیجنگ کرنے کا کام جاری ہے اور مسلم علاقوں کو نظراندازکرنے کی خبریں اخبارات کے ذریعے معلوم ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر مسلم علاقوں کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف مخصوص علاقہ میں ہی ندی کے اطراف باڑھ لگائی جاتی ہے تو ظاہر بات ہے کہ تیز بارش ہونے کی صورت میں پانی کا پورا دباؤ ندی کے اطراف اُن علاقوں میں پڑے گا جہاں یہ کام نہیں کیا گیا ہے۔ ایسے میں مسلم علاقوں میں پانی بھرجائے گا اورعلاقے ڈوب جائیں گے۔ انہوں نے اس تعلق سے ڈی سی کو بغیر کسی تفریق کے پوری ندی کے اطراف باڑھ لگانے اوراس کے لئے فنڈ مختص کرنے کی درخواست کی۔ عبدالرقیب نے ڈی سی کو اس بات کی بھی جانکاری دی کہ تنظیم کی طرف سے رکن اسمبلی سنیل نائک کو بھی میمورنڈم دیا گیا ہےاور اُن سے ملاقات بھی کی جاچکی ہے۔ مگر ندی کے اطراف باڑھ لگانے کا کام صرف غیر مسلم علاقوں میں ہی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کو ڈرینیج سسٹم کے ناقص کام کے تعلق سے بھی بتایا گیا، جبکہ میونسپل کونسل کے صدر پرویزقاسمجی نے پرانی مچھلی مارکٹ کونئی مارکٹ میں شفٹ کرنے کے تعلق سے پیش آنے والی دشواریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے جلد شفٹ کرنا ضروری قرار دیا۔

ڈی سی کو پیش کئے گئے میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ بھٹکل تعلقہ کے چوتھنی علاقے میں بہنے والی شرابی ندی  پر محکمہ چھوٹی آب پاشی  کی جانب سے کروڑوں روپئے کی لاگت سے پیچنگ کا کام جاری ہے۔ اخبارات میں شائع خبروں کے مطابق مخصوص علاقہ پر ہی پیچنگ کا کام ہورہا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو بھٹکل شہر کےلئے کافی نقصان دہ ہوگا۔ کیونکہ صرف ایک طرف پیچنگ کی جاتی ہے تو بارش کے موسم میں پانی بھر گیا تو دوسری طرف گھس آنے کا خدشہ ہے۔ جس کے نتیجےمیں میونسپالٹی حدود کے غوثیہ اسٹریٹ اور شاذلی اسٹریٹ مکمل آب دوز ہوجائیں گی اور جائیداد وغیرہ کوشدید نقصان پہنچے گا۔

اسی طرح شرابی ندی کے چک ڈیم پر ریلنگ نصب کرنے کے لئے محکمہ چھوٹی آب پاشی نے سال 2022-2023کے منصوبے کے تحت تعمیری کام کا آرڈر جاری کیا ہے لیکن ابھی تک یہ کام شروع نہیں ہواہے۔ مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے ہم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتےہیں کہ دونوں کاموں  کی طرف توجہ دی جائے اور شرابی ندی کے دونوں کناروں پر پیچنگ کی جائے اور شرابی ندی کے چک ڈیم پر ریلنگ کا کام جلد شروع کرنے کا حکم دیاجائے۔ اس موقع پرمیونسپل کونسلر محی الدین الطاف کھروری، کوسٹل کرناٹکا این آر آئی فورم کے صدرمحمد یونس قاضیا، فورم کے جنرل سکریٹری امین سیف اللہ ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...