بابری مسجد فیصلہ؛ مجلس اصلاح وتنظیم کی طرف سے امن وامان برقرار رکھنے اور بھائی چارگی کی مثال قائم  کرنےعوام الناس سے اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th November 2019, 8:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍نومبر(ایس اؤ نیوز)  عدالت عظمی کی طرف سے  ملک میں بابری مسجد کا فیصلہ بہت جلد آنے والا ہے ، اس سلسلےمیں امن وامان بحال  رکھنے کو لے کر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر ایس ایم سید پرویز اور جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے   پریس کانفرنس کے ذریعے  عوام الناس سے اپیل کی ہےکہ امت کے اکابرین  کی ہدایات ورہنمائی  کے مطابق  ہمیں عمل کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بابری مسجد کافیصلہ جو بھی آئے ہر  صورت میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم  کرنا ہے۔انہوں نے آنے والے حالات سے عوام کو گھبراہٹ  اور  مایوسی کا شکار نہ ہونے  کی بات کہی ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ کسی بھی طور پر ہمیں  مشتعل نہیں ہونا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ملک میں  امن و امان تھا انہوں نے  ہندو مسلم بھائی چارگی کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ امن و امان کو ہرحال میں  برقرار رکھیں۔

گرچہ تنظیم کی طرف سے عیدمیلاد کا کوئی پروگرام نہیں ہے اس کے باوجود تنظیم کے ذمہ داران نے  عیدمیلاد کے موقع پر بھی امن و امان  کو باقی رکھنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے کہاکہ  وہ سوشیل میڈیا، واٹس ایپ ، فیس بک وغیرہ پر غیر ذمہ دارانہ پیغامات پوسٹ کرنے اور کمنٹس کرنے  سے بھی گریز کریں  اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔