اکتوبر 3 کو ہوگا مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا سالانہ عام اجلاس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th September 2021, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 20؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کا سالانہ عام اجلاس 3اکتوبر 2021بروز اتوارصبح 30-10بجے تنظیم ہال میں منعقد ہوگا، اس بات  کی جانکاری تنظیم جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے نددی نے  پریس ریلیز  جاری کرتے ہوئے  دی  ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق متعلقہ اجلاس میں یکم اپریل 2020سے 31مارچ 2021تک کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ممبران سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی تحقیقی سوال ہے تو اجلاس کی متعینہ تاریخ سے تین دن قبل تنظیم آفس میں تحریراً جمع کرائیں

ریلیز میں اس بات کی بھی جانکاری د ی گئی ہے کہ  جن اراکین کادوسال سے زائد مدت کا ممبری چندہ باقی ہے انہیں اجلاس عام میں  سوال کرنے کا حق نہیں ہوگا۔ جنرل سکریٹری نے عام اراکین سے کثیر تعدا دمیں بروقت شریک ہوکر اجلاس  کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔