لاوڈ اسپیکر معاملے کو لے کر بھٹکل تنظیم نے کہا ؛ مساجد کے ذمہ داران کو خوف اور گھبراہٹ میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th May 2022, 8:23 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 12 مئی (ایس او نیوز)   کرناٹک سرکار کی طرف سے  لاوڈ اسپیکر کے استعمال کے لئے تعلقہ انتظامیہ سے   اجازت لینے کا نیا قانون لاگو کئے جانے کی اطلاع کے بعد  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم نے  تمام مساجد کے ذمہ داران سے کہا  ہے کہ  انہیں  نئے احکامات کو لے کر خوف اور گھبراہٹ میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

تنظیم کے  جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی نے بتایا کہ  تنظیم کے ذمہ داران  تعلقہ انتظامیہ کے  ساتھ رابطے میں ہے  اور بھٹکل ڈی وائی ایس پی سے ملاقات بھی کرچکے ہیں،  جناب عبدالرقیب  کے مطابق بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی ایپّا نے بتایا ہے کہ فی الحال سرکار کی طرف سے  مقامی پولس یا انتظامیہ کو لاوڈ اسپیکر کے تعلق سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ اس لئے کسی بھی طرح کی   جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈی وائی ایس پی نے بتایا ہے کہ جیسے ہی کوئی ہدایات موصول ہوں گی وہ تنظیم سے رابطہ کرکے  معاملے سے آگاہ کرائیں گے۔

تنظیم جنرل سکریٹری نے واضح کیا کہ  کسی بھی طرح کا کوئی معاملہ پیش آنے کی صورت میں مساجد کے ذمہ داران تنظیم سے رجوع ہوسکتے ہیں ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکار کی جانب سے جب مقامی انتظامیہ کو ہدایات موصول ہوں گے تو  انتظامیہ کے ساتھ نشست   منعقد کی جائے گی اور  آگے کا لائحہ عمل طئے  کرکے  تمام مساجد کے ذمہ داروں کو تفصیلات سے  آگاہ کیا جائے گا۔

بتاتے چلیں کہ ساحلی کرناٹکا بالخصوص مینگلور ، اُڈپی، بھٹکل، کمٹہ، کاروار، سرسی  وغیرہ تمام علاقوں  میں  رات کے اوقات میں ہی  یکشاگانا کے پروگرام ہوتے ہیں اور یہ پروگرام رات کو دس بجے  شروع ہوکر صبح پانچ اور چھ بجے تک جاری رہتے ہیں، یہ پروگرام بالخصوص دسمبر ماہ  میں زیادہ ہوتے ہیں۔ اگر لاوڈ اسپیکروں پر رات دس بجے کے بعد پابندی لگتی ہے تو سب سے  برا اثر ان پروگرام کے  آرگنائز روں پر پڑنا طے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے قریب شیرور سمندر میں بوٹ ڈوب گئی؛ کئی گھنٹوں تک پتہ نہ چلنے کے بعد دوسری بوٹ کے ذریعے ماہی گیر کنارے پہنچنے میں کامیاب

پڑوسی علاقہ شیرور (ضلع اُڈپی)  سمندر میں  ماہی گیری بوٹ ڈوب جانے سے ماہی گیر بُری طرح سمندر میں پھنس گئے تھے، مگر فوری طور پر دوسری بوٹ ان کی مدد کو پہنچ گئی اور پانچوں ماہی گیروں کو بچاکر کنارے لانے میں کامیاب ہوگئی۔ واردات اتوار شام قریب ساڑھے چار بجے کی ہے۔ 

بھٹکل تعلقہ میں بارش سے پیش آنے والے حادثات کے موقع پر فوری کارروائی کے لئے نوڈل افسران نامزد

سال 2022کےمانسون  بارش کے دوران بھٹکل تعلقہ میں پیش آنے والے سماوی حادثات کے موقع پر فوری توجہ دیتے ہوئے امداد پہنچانے اور تعلقہ کی مکمل نگرانی کی سخت ضرورت  رہتی ہے۔تعلقہ میں موسلادھار یا تیز بارش کی وجہ سے عوام کو ہونے والی مشکلات و پریشانی ، جانی ، مالی ،جانوراور فصل کے ...

بھٹکل تعلقہ میں بارش سے پیش آنے والے حادثات کے موقع پر فوری کارروائی کے لئے نوڈل افسران نامزد

سال 2022کےمانسون  بارش کے دوران بھٹکل تعلقہ میں پیش آنے والے سماوی حادثات کے موقع پر فوری توجہ دیتے ہوئے امداد پہنچانے اور تعلقہ کی مکمل نگرانی کی سخت ضرورت  رہتی ہے۔تعلقہ میں موسلادھار یا تیز بارش کی وجہ سے عوام کو ہونے والی مشکلات و پریشانی ، جانی ، مالی ،جانوراور فصل کے ...

اب کارڈ کے بغیر بھی اے ٹی ایم سے رقم نکالنا ہوا ممکن

آر بی آئی نے نیا اصول نافذ کر دیا ہے۔ اگر آپ کے پاس بینک کارڈ نہیں ہے اور آپ اے ٹی ایم سے رقم نکالنا چاہتے ہیں، تب بھی نکال سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ کارڈ استعمال کیے بغیر رقم نکالنے کی سہولت فراہم کریں۔ تاہم،ایس بی آئی سمیت کچھ منتخب بینک پہلے ہی یہ سہولت ...

کانگریس ’شیور‘ کے بعد مرکزی حکومت کو دباؤ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو گھٹانے کا فیصلہ کرنا پڑا: اشوک گہلوت

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ کانگریس کی طرف سے مہنگائی کے خلاف احتجاج اور اور ادے پور میں اس کے نوسنکلپ شیور کےعوامی بیداری مہم کے دباؤ میں مرکزی حکومت کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کو کم کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

مدھیہ پردیش: مسلم ہونے کے شبہ میں جین بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل

مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ضلع کے سب سے بزرگ سرپنچ پستا بائی چتّر کے بڑے بیٹے بھنور لال جین کو مسلمان ہونے کے شبہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔