بھٹکل لاک ڈاون میں کل 8 جون سے مزید ڈھیل کا اعلان؛ صبح 7سے شام7 تک کاروباری اداروں کو کھولنے کی اجازت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th June 2020, 8:13 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7/جون (ایس او نیوز)  بھٹکل میں کورونا کے معاملات سامنے آنے کے بعد قریب  ڈھائی ماہ سے بھٹکل میں فل لاک ڈاون جاری تھا،  یکم جون سے صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک یہاں تمام دکانوں اورکاروباری اداروں کو کھولنے کی  چھوٹ  دی گئی تھی، مگر اب کل 8 جون  بھٹکل میں مزید چھوٹ دئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ کل   سے صبح سات بجے سے شام سات بجے تک تمام دکانوں اور کاروباری اداروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت نے ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  کل سے جو چھوٹ دی گئی ہے، اُس میں فی الحال ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں ہوگی ، البتہ ہوٹلوں سے پارسل لے جانے کی اجازت رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں حالات سازگار رہے تو  اگلے چند دنوں میں مزید چھوٹ دی جائے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک پہن کر جانا نہ بھولیں ، اسی طرح ایک دوسرے کے ساتھ فاصلہ برقرار رکھیں اور ہجوم جمع ہونےنہ دیں۔

یاد رہے کہ بھٹکل سے 43 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے تھے  جس میں سے  اب تک 42 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ اب ایک خاتون کاروار کمس اسپتال میں روبہ صحت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔