بھٹکل : این آر آئی فورم کی جانب سے موبائل کلینک کا افتتاح؛ شیرور کے بزنس مین نے دیا ایمبولنس کا عطیہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th January 2023, 8:28 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8 جنوری (ایس او نیوز)   کوسٹل کرناٹکا این آر آئی فورم کی جانب سے آج اتوار کو   موبائل کلینک کا افتتاح عمل میں آیا جس  میں مہمان خصوصی کے طور پر  شرکت کرتے ہوئے   اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر  پربھولنگا کولیکٹّی نے این آر آئی فورم کی خدمات کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ جب  کووڈ وباء پھیلی تو ہر کوئی   مذہب ، فرقہ ، ذات ، پات ،  امیری اور غریبی سب   بھول  کر انسانیت کی خدمت کے لئے آگے آئے تھے کہ کسی طرح دوسروں کی جانیں بچائیں۔  ہمیں آئندہ بھی اسی طرح ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے ۔ ہم نے اُس دور میں بھائی چارگی کی اچھی  مثال پیش کی تھی آگے بھی ایک انسان ہونے کے ناطے دوسرے انسان کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے شیرور کے بزنس مین  محمد میراں صاحب کی طرف سے این آر آئی فورم کو ایمبولنس عطیہ کرنے پر اُن کی ستائش کی اور کہا کہ تمام کام سرکار نہیں کرسکتی، سرکاری کاموں میں کچھ حدود ہوتے ہیں۔ مگر میراں صاحب جیسے کاروباری شخصیات آگے آئیں تو عوام کے کئی  مسائل  حل ہوسکتے  ہیں۔

ڈپٹی کمشنر  پربھولنگا کولیکٹّی نے   ایمبولنس کا ربن کاٹ کر  موبائل کلینک کا افتتاح کیا۔مولانا ارشاد افریقہ ندوی کے تلاوت  کلام پاک سے جلسہ کا اغاز ہوا۔  این آر آئی فورم کے جنرل سکریٹری امین سیف اللہ نے فورم کا تعارف پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا۔بھٹکل کے قاضی صاحبان مولانا عبدالرب خطیب ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، منکی جماعت المسلمین کے قاضی مولانا شکیل ندوی اور گرین ویلی کے سنئیر نائب صدر اور مینجنگ ٹرسٹی جناب محمد میراں نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔

بتایا گیا ہے یہ موبائل ایمبولنس قریہ قریہ جائے گی۔  لوگوں کا علاج کرنے ایمبولنس میں ایک لیب ٹیکنیشن اور ایک نرس  ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔  بتایا گیا ہے کہ عنقریب موبائل کلینک کا ٹول فری نمبر جاری کیا جائے گا، جس کے بعد عوام اس موبائل کلینک کو فون کرکے  اس سے استفادہ کر سکیں گے۔

این آر آئی فورم کے صدر محمد یونس قاضیا نے صدارتی خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر عمر فاروق مصباح، سکریٹری جنرل عتیق الرحمن مُنیری،  بھٹکل میونسپل کونسل کے صدر پرویز قاسمجی  ، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی اور بھٹکل سرکاری اسپتال کی انچارج ڈاکٹر سویتا کامتھ  ڈائس  پر موجود تھے۔شیرور کے سوشل ورکر ارون کماراوربھٹکل کےاُبھرتے سوشیل ورکر مصعب عابدہ نے  پروگرام کی نظامت کی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...