بھٹکل :23؍ نومبر(ایس اؤ نیوز) ذہنی دباؤ کے شکار ایک شخص نے درخت سے لٹک کر پھانسی کے ذریعے خودکشی کئےجانےکا واقعہ تعلقہ کے کونار گرام پنچایت حدود کے ہڈیل میں پیش آیا ہے۔
مہلوک شخص کی شناخت کونار، ہڈیل کے مکین منجوناتھ ناگپا نائک (52)بتائی گئی ہے۔ پیر کے دن ان کے نئےگھر کی رسم افتتاح انجام دی گئی تھی ۔ 11بجے کے قریب گھر سے نکلے منجوناتھ واپس نہیں آئے ۔ ہڈیل آنگن واڑی کے قریب درخت سے لٹک کر خودکشی کئے جانےکی حالت میں نعش پائی گئی ۔ اپنی لنگی کو ہی پھندا بنا کر لٹکے ہوئےدیکھا گیا ۔ پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ مہلوک کےپسماندگان میں بیوی ،تین بیٹیاں ہیں۔ بھٹکل مضافاتی پولس تھانےمیں کیس درج ہواہے۔
بیٹی نے کیا انتم سنسکار: مہلوک منجوناتھ نائک کو بیٹے نہ ہونے کی وجہ سے تین بیٹیوں میں سے بڑی بیٹی شویتا نے اپنے باپ کے انتم سنسکار کی رسم ادا کی۔ اس موقع پر مہلوک کےخاندان والے، رشتہ دار، دوست احباب سمیت گاؤں والے موجود تھے۔