بھٹکل: عفان جبالی قتل معاملے کے کلیدی ملزم محمد اقبال کو ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

Source: S.O. News Service | Published on 24th August 2020, 7:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،24؍اگست (ایس او نیوز)گزشتہ سال 19اکتوبر کوبھٹکل کی شابنھاگ لاڈج میں ہوئے محمد عفان جبالی قتل کیس میں کلیدی ملزم کی حیثیت سے گرفتار محمد اقبال کو کرناٹکا ہائی  کورٹ کی دھارواڑ بینچ سے ضمانت مل گئی ہے۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل کاروار سیشنس کورٹ نے ملزم اقبال کو قتل جیسے جرم میں ملوث ہونے اور بڑی مقدار میں رقم ضبط کیے جانے کی وجہ سے ضمانت دینے سے انکار کیا تھا۔ سیشنس کورٹ کے اس حکم کے خلاف  اقبال نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ ضمانت کی عرضی پر سماعت کے دوران ہائی کورٹ جج نے کہا کہ صرف علاماتی شہادت اور رقم کی ضبطی کو بنیاد بناکر ضمانت نامنظور کرنا مناسب نہیں ہے۔ اس لئے کاروارسیشنس کورٹ کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے  ملزم اقبال کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے جیل سے رہا کرنے کا حکم صادر کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔