بھٹکل :کریکال سمندر کنارے جھینگا فارم کی تشکیل کی مخالفت میں دیہی عوام نے اے سی کو سونپا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd October 2021, 9:13 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے ماوین کوروے گرام پنچایت حدود والے  کریکال دیہات کے ساحل سمندر پرجھینگا فارم پر روک لگانے کا مطالبہ لے کر کریکال علاقے کے عوام نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہےکہ کریکال عوام کو جانکاری ملی ہےکہ دیہات کے ساحل سمندر پر کچھ لوگ پراؤنس فارم بنانےکی تیاری میں ہیں۔ کریکال کی مختلف جگہوں پر 50میٹر گہرائی تک غیر قانونی طورپر ریت نکالی گئی ہے اور اب جھینگا فارم بنائے جانےکی دیہات کے تمام عوام سخت مخالف ہیں۔ علاقے میں مندر، سرکاری ہائر پرائمری اسکول اور رہائشی مکانات ہیں ساتھ ہی اسی جگہ سے چھوٹی کشتیوں کےذریعے ماہی گیری کی جاتی ہے۔ اب اگر جھینگا فارم بنایاگیا تو ان سب کو تکلیف اورپریشانی ہوگی جس کی عوام مخالفت کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ جھینگا فارم میں استعمال کردہ زہریلا پانی دوبارہ سمندر میں چھوڑے جانے سے سمندر کا پانی آلودہ ہوگا اور مچھلیوں کی نسل متاثر ہوگی۔ متعلقہ وجوہات کےپیش نظر عوام نے کریکال سمندر کنارے جھینگا فارم کی تشکیل کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ متعلقہ میمورنڈم کی نقول اترکنڑا ضلع ڈی سی ، ضلع پنچایت سی ای اؤ سمیت محکمہ سے تعلق رکھنےو الے افسران کو بھیجی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔