بھٹکل میں جرنلسٹ ایسو سی ایشن نے کمٹہ ایم ایل اے دینکر شیٹی کے ہتک آمیز بیان کی مذمت میں وزیر اعلیٰ کے نام دیا بھٹکل اے سی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2020, 9:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،17/اگست (ایس اونیوز) بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن نے کمٹہ کے رکن اسمبلی دینکر شیٹی کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم دیا جس میں دینکر شیٹی نے ضلع شمالی کینرا کے صحافیوں کے تعلق سے بہت ہی ہتک آمیز باتیں کہی تھیں۔

خیال رہے کہ کمٹہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے دینکرشیٹی نے ایک اجلاس کے دوران کہا تھا کہ یہاں کے صحافی پریس کانفرنس کی کوریج کرنے کے لئے رقم طلب کرتے ہیں اور یہ لوگ دوسرے کے پیسوں پر اپنی زندگی بسر کررہے ہیں۔

تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے میمورنڈم میں اس بیان کا حوالہ دیتے کہا ہے کہ اس سے مذکورہ ایم ایل اے کی گھٹیا ذہنیت ظاہر ہورہی ہے۔ ان کے اس طرح کے بیان  سے گزشتہ سیکڑوں سالوں سے ضلع میں صحافتی خدمات انجام دینے والے سابقہ اور موجود ہ صحافیوں کی سخت دل آزاری ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس بیان کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ ایم ایل اے کے خلاف فوری طورپر کارروائی کی جائے۔

میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیان سے صحافتی خدمات انجام دینے والوں کے لئے دشواریاں پیدا ہونگی اور ان کی عزت اور وقار کو ٹھیس لگے گی۔ کچھ شرپسند عناصر ایسے بیان کا فائدہ اٹھا کر صحافیوں کو نقصان پہنچانے کے بھی امکانا ت موجود ہیں۔اس کی ایک مثال بنگلورو کے حالیہ دنگے کے موقع پر دیکھنے کو ملی ہے جب صحافیوں کو نشانہ بناکر حملہ کیا گیا تھا۔ اس لئے اس قسم کے بیانا ت پر فوری روک لگادی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔