بھٹکل:20؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل جرنلسٹ اسوسی ایشن کے نئے صدر کی حیثیت سے سنئیر صحافی ڈی وی سبھرامنیا منتخب ہوئےہیں۔
حالیہ منعقد ہوئی صحافیوں کی انتخابی نشست میں نئی میعاد کے لئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جنرل سکریٹری کے طورپر این ڈی شانبھاگ، خازن کے لئے جاوید احمد کومنتخب کیاگیا۔ اسوسی ایشن کےممبران وشنو دیواڑیگا، وسنت دیواڑیگا، من موہن نائک، راگھویندر بھٹ ، رام چندر کنی ، شنکر نائک ، یحییٰ ہلارے وغیرہ موجود تھے۔