بھٹکل جماعت اسلامی ہند اور سدبھاؤنا منچ بھٹکل کے اشتراک سے’حضرت محمد  ﷺ مثالی رہنما‘ کے عنوان پر پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th October 2021, 7:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:27؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کو ریاستی عوام کے سامنے پیش کرنےکی غرض وغایت لے کر جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کی طرف سے 17سے 26اکتوبر تک منائی جارہی ’سیرتؐ مہم ‘ کی مناسبت سے بھٹکل کے دعوت سنٹر میں 26اکتوبر بروزمنگل کو  منعقدہ سیرت پروگرام میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئےکہاکہ اللہ کے نبی ﷺ کسی ایک خاص طبقے ، نسل یا ملک کے لئے نہیں اور صرف مسلمانوں کےلئے بھی نہیں بلکہ ساری دنیاکی انسانیت کےلئے آخری رسول ، ہادی اور رہنما بن کر آئے تھے۔ نبی ﷺ کی تعلیمات انسانیت کی بھلائی کا پیغام دیتی ہیں، ان کی سیرت کے مطالعہ سےپتہ چلتاہےکہ ان کے کٹر دشمن ہی ان کے محافظ بنے۔

جماعت اسلامی ہند بھٹکل اور سدبھاؤنا منچ بھٹکل کے اشتراک سے منعقدہ سیرت پروگرام میں سدبھاؤنا منچ بھٹکل کے صدر ستیش کمار نےکہاکہ کسی ایک فرد یا شخص کی غلطی کو لےکر پورے سماج کو بدنام نہیں کرسکتے۔ ہمیں ہر ایک دھرم کو اسی کے حدود میں سمجھنےکی کوشش کرنی چاہئے ۔ جب کوئی اپنی ہی بات صحیح ٹھہرانےکی کوشش کرتاہے تو حالات بگڑتے ہیں۔ جب کبھی کوئی مسئلہ درپیش ہوتو آپسی بات چیت ، گفت وشنید کے ذریعے حل کرتےہیں تو  ماحول پر امن  رہے گا۔

رکن جماعت محمد رضامانوی نے بزبان کنڑی اللہ کے نبی ﷺ کے پیغامات کو احادیث کی روشنی میں پیش کرتےہوئے کہاکہ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے سےسماج میں بہتری پیدا ہوتی ہے اس سلسلےمیں انہوں نے ہرایک سےاپیل کی کہ ہم  میں سےہر ایک شخص کو  نبی ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ سدبھاؤنا منچ بھٹکل کے اعزازی صدر مولانا منور پیشمام  نے بزبان کنڑا وحدانیت پر روشنی ڈالتےہوئے کہاکہ انسان آخرت کو نہ بھولے ، وہ جو کچھ کرتاہے اس کا وہ  بدلہ ضرور پائے گا۔ جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے قائم مقام امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ نے بزبان کنڑا صدارتی کلمات پیش کرتےہوئے اللہ کے نبی ﷺ کے واقعات کو پیش کیا اور کہاکہ ہم انسان ہیں ہمارےپیدا کرنے والے نےہمیں جانور نہیں بلکہ انسان بنایا ہے عقل دی ہے ۔ سیرتﷺ کا مطالعہ کریں گے  تو زندگی کے کئی راز کھلیں گے اور سماج میں صرف امن و شانتی ہی نہیں بلکہ ترقی بھی  ہوگی۔ جماعت اسلامی ہند اترکنڑا کے ناظم محمد طلحہ سدی باپا نے افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئے مہم کی غرض وغایت پیش کی۔ مولوی محمد یونس شاداب کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ عبدالرؤوف سونور نے نظامت کے فرائض انجام دیتےہوئے شکریہ  ادا کیا۔

پروگرام کے بعد تواضع کا اہتمام کرتےہوئے پروگرام میں شریک سبھی حضرات کو کنڑا میں تحریر کردہ  اللہ کے نبی ﷺ کی   در یتیم  اور دشمن سےبھی محبت نامی کتابیں مٹھائی کے ساتھ تحفے میں دی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔