بھٹکل لائن اسپورٹس ہال میں میونسپل حکام کی عوام کے ساتھ میٹنگ؛ مچھروں کی بھرمار پر قابو پانے سمیت کئی ایک مسائل پر ہوا غورو خوض

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th September 2020, 9:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17 ستمبر (ایس او نیوز)  بھٹکل فاروقی اسٹریٹ پر واقع لائن اسپورٹس ہال میں منعقدہ میونسپالٹی حکام کی عوام کےساتھ ہوئی میٹنگ میں  علاقہ میں مچھروں کی بھرمار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  مچھر مار دوائیوں کے چھڑکاو پر زور دیا گیا، اسی طرح ڈرینیج سسٹم کی درستگی سمیت دیگر کئی اہم مسائل پر بھی  غوروخوض کیا گیا۔

 فاروقی اسٹریٹ، غوثیہ اسٹریٹ، شوکت علی روڈ، شاذلی اسٹریٹ اور تکیہ اسٹریٹ  (وارڈ نمبر 20 اور 21) کے عوام  کے ساتھ میونسپالٹی آفسران نے بدھ کی شام کو  میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں   متعلقہ علاقوں کےذمہ داران نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بیان کئے اور انہیں حل کرنے کی درخواست کی۔

 میٹنگ میں  غوثیہ اسٹریٹ میں واقع مُنڈلی کو جوڑنے والے بریج کو دونوں طرف گرل لگانے کی طرف توجہ دلائی گئی، اسی طرح منی ایس ٹی پی پروجکٹ پرغور کیا گیا آفسران نے ایک ویٹ ویل تعمیر کرنے کے تعلق سے جانکاری دی۔ جبکہ انڈر گراونڈ ڈرینیج چمبرس میں لیکیج ہونے کی وجہ سے متعلقہ علاقوں کے سینکڑوں کنووں میں گھٹر کا پانی جمع ہونے سے پینے کے پانی کی قلت  یہاں تک کہ نہانے اور کپڑے دھونے کے لئے بھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو ہورہی دشواریوں کو بیان کیا گیا۔ عوام نے درخواست کی کہ  ان چمبروں کی فوری مرمت کی جانی چاہئے۔ عوام نے فلاور بازار اور اربن بینک کے باہر لگے پانی کے فواروں کو دوبارہ   شروع کرنے کی درخواست کی جو کافی عرصہ سے بند پڑے ہیں، کچروں کی نکاسی کے لئے  گھر گھر جاکر کچروں کو روزانہ لے جانے کی تاکید کرنے پر بھی  زور دیا گیا۔

عوام نے بتایا کہ برنی   مٹّی  میں پانی کا ٹینک  تیار ہوکر تین سال کا عرصہ گذرچکا ہے، مگر پانی کا کنکشن ابھی تک نہیں جوڑا گیا ہے، اگر فوری طور پر  اس ٹینک کے ذریعے پانی سپلائی کیا جاتا ہے تو عوام کو راحت مل سکتی ہے۔ عوام نے سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹ وغیرہ جیسے دیگر مسائل بھی پیش کئے۔

معروف سماجی کارکن اور وارڈ نمبر20 کے میونسپل کونسلر فیاض مُلا سمیت   وارڈ نمبر 21 کی میونسپل کونسلر فاطمہ کوثر چامنڈی، فاروقی مسجد کے جنرل سکریٹری نعیم موٹیا، دیگر ذمہ داران ارشاد گوائی اور  نورالہدیٰ شینگری وغیرہ میٹنگ میں موجود تھے۔ میونسپالٹی کی طرف سے  چیف آفسر دیوراج، وینو گوپال  شاستری، سوجیا سومن، گنیش بھٹ، میونسپل انجینر اُمیش وغیرہ موجود تھے۔ میونسپل چیف آفسر نے اس موقع پر عوام کو یقین  دلایا کہ وہ عوام کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...