بھٹکل جمعیت الحفاظ کے نئے صدر کی حیثیت سے مولاناحافظ عبدالعلیم خطیب ندوی اورمولانا حافظ رحمت اللہ رکن الدین ندوی جنرل سکریٹری منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd December 2019, 7:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:03؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)2دسمبر 2019بروز پیر بعدنماز عشاء عبداللہ انوہی مسجد عبدالمتین آباد میں جمعیت الحفاظ بھٹکل کی منعقدہ  نئی انتظامیہ  نشست  میں جامع مسجد کے امام و خطیب اور استاذ جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا حافظ عبدالعلیم خطیب ندوی کو اگلی سہ سالہ میعاد کے لئے بحیثیت صدر اور مولانا حافظ رحمت اللہ رکن الدین ندوی کو جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب کیاگیا۔

مولاناحافظ عتیق الرحمن خطیب  کی صدارت میں منعقدہ انتخابی نشست میں دیگر عہدیداران کے طورپر نائب صدر۔مولانا حافظ سمعان خلیفہ ندوی ،نائب سیکریٹری ۔ مولانا حافظ وصی اللہ ڈی یف ندوی،خازن۔ مولانا مفتی حافظ ابراہیم ،محاسب۔مولانا حافظ محمد عرفان ندوی  کو منتخب کئے جانے کی جانکاری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 21نومبر2019ء بروزجمعرات کوبعد نماز ظہر خوشحال ہال نوائط کالونی میں جمعیت الحفاظ بھٹکل کاسالانہ انتخابی اجلاس  منعقد ہوا تھا جس میں  ڈھائی سو(250)حفاظ  شریک ہوئے تھے، اوردستوری شق کے مطابق 198 حفاظ انتخابی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ پرچی کے ذریعہ کثرت آراء کی بنا پر  آئندہ سہ سالہ میعادکے لئے مندرجہ ذیل حفاظ حسب ترتیب منتخب ہوئے تھے۔ جن کے اسماء اس طرح ہیں۔

1۔ حافظ مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی     2۔ حافظ مولانا اقبال نائیطے ندوی

3۔ حافظ مولانا سمعان خلیفہ ندوی        4۔ حافظ مولانا عبدالمحیط خطیب ندوی

5۔ حافظ مولانا عتیق الرحمن خطیب ندوی           6۔ حافظ مفتی ابراہیم خلیل دامدا  ندوی

7۔ حافظ مولانا شجاع الدین رکن الدین ندوی      8۔ حافظ مولانا امین رکن الدین ندوی

9۔ حافظ مولانا عمران اکرمی جامعی          10۔ حافظ مولانامیراں معظم شاہ بندری ندوی

اسی طرح  سبکدوش ہونے والی انتظامیہ سے پانچ حفاظ 1۔ حافظ مولانا عرفان ایس ایم ندوی۔2۔ حفاظ مولانا نعمت اللہ عسکری  ندوی۔3۔ حافظ مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی۔4۔ حافظ مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی۔5۔ حافظ مولانا ارشاد صدیقی جامعی منتخب ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔