بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور نے بھٹکل سرکاری اسپتال کو دیا ائرکنڈیشنر کا عطیہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th February 2020, 12:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5/فروری (ایس او نیوز) بھٹکلی جماعت المسلمین  مینگلور کی طرف سے گذشتہ روز بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال کو  ائیر کنڈیشن کا عطیہ دیا گیا تھا، جس پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے بھٹکل میں موجود جماعت کے  ذمہ داران کو  اسپتال کی ایڈمنسٹریٹو  ڈاکٹر سویتا کامتھ نے  اسپتال مدعو کیا اور جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جماعت کی سماجی خدمات کی سراہنا کی۔

بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال  میں ڈاکٹر سویتا کامتھ کو چارج دینے کے بعد محترمہ اسپتال کو بہتر بنانے میں کوشاں ہیں،  ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے اپنی جانب سے بھی کوشش کررہی ہیں اور سماجی اداروں اور سماجی کارکنوں سے بھی  رابطہ کرتے ہوئے اسپتال کی بہتری کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہیں، بتایا گیا ہے کہ    لیبر روم میں  ائرکنڈیشن نہ ہونے سے  حاملہ عورتوں کو سخت دشواری پیش آرہی تھی جس پر انہوں نے سماجی کارکنان کی توجہ دلائی تھی، جس کے بعد بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور نے  ائرکنڈیشن  کا عطیہ دے کر اسپتال کی اس ضرورت کو پورا کیا۔

اس موقع پر اسپتال کی طرف سے بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کے نام   تشکر نامہ بھی پیش کیا جس میں  آئندہ بھی  حسب ضرورت تعاون جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

مینگلور جماعت کی طرف سے  جناب سعدا حسن صاحب،  اشرف سعدا اور معروف سماجی کارکن جناب  نذیر قاسمجی سمیت اسپتال کے عملہ میں  ڈاکٹر سویتا کامتھ، ڈاکٹر لکشمیش،  ڈاکٹر سُرکشیتھ اور ڈاکٹر کملا موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔