بھٹکل جماعت المسلمین کے نائب قاضی اول کے عہدے پر مولانا محمد انصار خطیب ندوی مدنی کا تقرر: مولانا مفتی عبد النور ندوی نائب قاضی دوم وناظم شرعیہ ہونگے
بھٹکل:29؍جولائی (ایس اؤ نیوز)جماعت المسلمین بھٹکل کی مجلس انتظامیہ نے مولانا محمد انصار خطیب مدنی کو جماعت المسلمین بھٹکل کا نائب قاضی اول اور مولانا مفتی عبدالنور ندوی کو نائب قاضی دوم و ناظم محکمہ شرعیہ مقرر کیاہے۔
جماعت کے جنرل سکریٹری کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں اطلاع دی گئی ہےکہ 28جولائی 2021کو منعقدہ مجلس انتظامیہ میں دونوں نائب قاضی صاحبان کا تقرر ہوا۔ دونوں نائب قاضی صاحبان کو اداروں کے عہدیداروں اور عوام الناس نے مبارکبادی پیش کرتےہوئے خلو ص و للہیت کے ساتھ قوم وملت کی خدمات انجام دینےکی دعا فرمائی ہے۔ خیال رہے کہ چار ماہ قبل مولانا عبدالرب ندوی کو جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی کے عہدے پر تقررکیاگیا تھا۔