بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلورو کا مستحسن اقدام : بنٹوال میں ہوئے سڑک حادثے میں شدید زخمیوں کی عیادت کرنے اور اُنہیں ہرممکن تعاون دینے جماعت کے وفد کا اسپتال دورہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th July 2019, 9:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :20؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) بھٹکلی  جماعت المسلمین مینگلور کے ایک وفد نے  مینگلور کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کرتے ہو ئے  کل جمعہ کو سڑک حادثے میں ہوئے زخمی بھٹکلی لوگوں کی عیادت کی اور اُن کے رشتہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

خیال رہے کہ جمعہ کو  مینگلورو کے قریب بنٹوال میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثے میں بھٹکل کی موگیر کمیونٹی کے  ایک ہی خاندان کے  چار افراد  ہلاک اور سات دیگر شدید زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں کو  مینگلورو کے مختلف اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا ہے ، جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جمعہ کی شب کو ہی  بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کے صدر جناب   ایس ایم سید ارشد کی قیادت میں  وفد نے  زیر علاج مریضوں کی عیادت اور ہلاک شدگان کے متاثرین کی تعزیت کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کرنے کا بھروسہ دلایا اور ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کرتے ہوئے  ہرممکن تعاون  فراہم کرنے کی اپیل کی۔

جماعت کا وفد پہلے  مینگلورو کے سٹی اسپتال پہنچا جہاں ایک خاتون  زیرعلاج ہے،  ڈاکٹر نے بتایا کہ مریضہ کے سر کو شدید چوٹ لگی ہے اور اس کے علاج کے لئے کافی دن ایڈمٹ رہنا ضروری ہوگا۔ وفد نے مریضہ  کی عیادت اورگھروالوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ممکنہ مالی تعاون دینے کا بھروسہ دلایا۔ اس کےبعداسپتال کے  مالک بھاسکر شٹی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیس میں رعایت کرنے کی اپیل کی ۔ وہاں سے وفد   اے جے اسپتال پہنچا جہاں زیر علاج بھائی بہن اور بہنوئی کی عیادت کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا۔ یہاں آئی سی یو  میں داخل بہن کی حالت  نازک بتائی گئی  ہے۔ اسپتال کے نگراں ڈاکٹر سنیل شٹی سے ملاقات کرتے ہوئے ضروری معلومات حاصل کی  اور  فیس میں رعایت کرنے کو کہا اور جماعت کی جانب سے متاثرین کو مالی امداد فراہم کرنے  کی بات کہی۔ پھر وہاں سے فادر ملر تمبے اسپتال میں مہلوک کے گھروالوں سے تعزیت کی۔

ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت کے جنرل سکریٹری جناب امتیاز دامدا نے بتایا کہ  بھٹکل کے مہلوکین اور شدید زخمی خاندان کے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے حالات کی جانکاری لی گئی ہے انہوں نے  جماعت کی جانب سے   اُن کو   ہرممکن  مالی مدد فراہم کرنے کا  یقین دلایا۔  وفد میں جماعت کے  صدر ایس ایم ارشد کے ہمراہ  جنرل سکریٹری امتیاز دامدا ،جوائنٹ سکریٹری محمد طلحہ اکرمی ، رکن انتظامیہ داؤد خلیفہ و  دیگر ممبران  موجود  تھے۔

یاد رہے کہ جمعہ کی صبح  بنٹوال میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں بھٹکل کے  چار افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی، جبکہ دیگر  سات زخمی ہوئے تھے،  یہ لوگ  دھرمستھلا مندر میں پوجا پاٹ کے بعد مینگلور ہوتے ہوئے بھٹکل واپس آرہے تھے جس کے دوران ان کی کار مخالف سمت سے آنے والی ایک گیس سے بھری ٹینکر سے ٹکراگئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ  سڑک پر پڑے ہوئے ایک گہرے گڈھے سے بچنے کی کوشش میں  یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ 

مرنے والے تین لوگ  بھٹکل   ہیبلے دیہات کے گاندھی نگر کے رہنے والے تھے، جبکہ ایک نوجوان جس کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی  کریکل کا رہنے والا تھا۔ آج سنیچر صبح  قریب چھ بجے چاروں  کی  نعشیں  پوسٹ مارٹم کے بعد بھٹکل پہنچیں اور صبح  قریب دس بجے  ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔