بھٹکل جماعت اسلامی ہند کی جانب سے سیرتﷺ مہم کی مناسبت سے کینوپی لگا کر کنڑا سیرت کتابوں کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th October 2021, 8:12 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)جماعت اسلامی ہند کرناٹکا حلقہ کی طرف سے نبی ﷺ کی تعلیمات کو مسلمانوں اور برادران وطن تک پہنچانے کےلئے 17اکتوبر تا 26اکتوبر تک ریاستی سطح پر ’’سیرتﷺ مہم ‘‘ منائی جارہی ہے  ۔ اسی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے 19اکتوبر کی صبح میں کینوپی لگاتےہوئے بزبان کنڑی کتابچوں اور پمفلٹ کی تقسیم کی گئی ۔

صبح 9بجے پرانے بس اسٹانڈ کے قریب بھٹکل میونسپالٹی کے سامنے اور بھٹکل بس اسٹانڈ کے سامنے دوجگہوں پر کینوپی لگائی گئی ۔ جہاں جماعت کے ذمہ داران نے راہ گیروں ، دکانداروں اور عوام الناس کے درمیان کنڑا زبان میں شائع ہوئے سیرتﷺ کے 600 کتابچے اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے ساتھ میں انہیں مٹھائی بھی دی گئی ۔ اس موقع پر ہر ایک نے سیرت ﷺ کے کتابچوں کو بڑے ہی احترام سے قبول کیا۔

مہم کے متعلق جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے قائم مقام امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ نے بتایا کہ ریاست گیر سیرت ؐ مہم منائی جارہی ہے۔ مہم کے دوران میں سمینار، مذاکرے ، عوامی جلسے ، سیرت پروچن، معزز شخصیات سے ملاقاتیں سمیت مختلف پروگرام منعقد کرتےہوئے برادران وطن کو سیرتؐ کا پیغام پہنچانےکی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر  ناظم ضلع محمد طلحہ سدی باپا ، محترم قادر میراں پٹیل ، مولانا سید زبیرسمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...