بھٹکل جالی پٹن پنچایت میں تنظیم حمایتی آزاد اُمیدواروں کی شاندار جیت؛ کانگریس کو چار اور بی جے پی کو ملی تین سیٹیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th December 2021, 12:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 30 ڈسمبر (ایس او نیوز)  بھٹکل جالی پٹن پنچایت میں جملہ 13 آزاد اُمیدواروں میں  تنظیم کے حمایت یافتہ     12 اُمیدواروں  نے شاندار جیت درج کی، چار وارڈس  میں کانگریس اور تین میں بی جے پی کو جیت حاصل ہوئی۔  اس طرح بھٹکل ٹاون میونسپالٹی کی طرح جالی پٹن پنچایت میں بھی  تنظیم کا پلّہ  بھاری  ہوگیا ہے،  یاد رہے کہ جیت درج کرنے والے کانگریس اُمیدواروں کو بھی تنظیم کی حمایت حاصل تھی۔

27 ڈسمبر کو  جالی پٹن پنچایت کے 13 وارڈس کے لئے انتخابات منعقد ہوئے تھے، جس کے ووٹوں کی گنتی آج جمعرات صبح  8 بجے  ساگر روڈ پر واقع گرو سدھیندرا کالج میں شروع ہوئی۔ صبح  دس بجے ووٹوں کی گنتی مکمل  ہوئی  اور جیت درج کرنے والوں کے نام ظاہر ہوگئے۔ یاد رہے کہ 20 کونسلروں والے پٹن پنچایت میں  اس سے پہلے 7 وارڈوں   کے لئے کونسلروں کا انتخاب بلامقابلہ ہوچکا تھا۔ تفصیلات اس طرح ہے:

وارڈ نمبر 1 :  ایشور موگیر  (کانگریس)
وارڈ نمبر 2: پدماوَتی ،سُوبرَیا نائک (بی جے پی)
وارڈ نمبر 3:  رمیش  مادھو نائک (کانگریس) 
وارڈ نمبر 4 :  شاہینہ شیخ ، (کانگریس)
وارڈ نمبر 5: ایئکری فرحانہ ۔  (آزاد ) (بلامقابلہ) 
وارڈ نمبر 6: مصباح الحق ۔(آزاد)
وارڈ نمبر 7: ارشاد بانو   (آزاد ) (بلا مقابلہ) 
وارڈ نمبر 8: لِیلاوَتی گجانند اچاری (بی جے پی)
وارڈ نمبر 9 : دَیا نند نائک (بی جے پی)
وارڈ نمبر 10: ناگراج  نائک (آزاد) 
وارڈ نمبر 11: رمیش ایرَیا گونڈا ۔(کانگریس )
وارڈ نمبر 12: عمران لنکا۔آزاد (بلامقابلہ)
وارڈ نمبر 13: خطیب فاطمہ تنعیم  ۔(آزاد ) ۔( بلا مقابلہ)
وارڈ نمبر 14 : مومن شہناز بیگم (آزاد) 
وارڈ نمبر 15: منیراحمد ۔آزاد   (بلامقابلہ)
وارڈ نمبر 16: آفشا قاضیا (آزاد)  (بلامقابلہ) 
وارڈ نمبر 17:  بی بی شمیم ۔(آزاد)    (بلامقابلہ)
وارڈ نمبر 18: وسیم احمد منیگار ۔(آزاد  )
وارڈ نمبر 19 : محمد توفیق بیری (آزاد )
وارڈ نمبر 20: عرفان  احمد ۔(آزاد)

انتخابات میں  وارڈ نمبر2، 4 اور 6 میں مقابلہ کانٹے کا رہا۔ وارڈ نمبر  2 میں بی جے پی  کی  پدماوتی نائک کو صرف 4ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی، وارڈ نمبر 4 میں 20 سال بعد  کانگریس  کو کامیابی ملی اور   شاہینہ شیخ نے صرف 10 ووٹوں  کے فرق سے بی جے پی کو ہرانے میں کامیاب رہی  جبکہ وارڈ نمبر 6 میں تنظیم کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار  مصباح الحق شیخ  کو آٹھ ووٹوں سے کامیابی  حاصل ہوئی۔ اس کو ایک اور آزاد اُمیدوار ارشاد صدیقہ نے سخت ٹکر دی۔ وارڈ نمبر 20 میں  تنظیم کے حمایت یافتہ اُمیدوار عرفان  احمد نے  352 ووٹوں سے زبردست   جیت درج کی۔

وارڈ نمبر 9 میں   بی جے پی کے دیانند نائک کے مقابلے میں  کانگریس کے   عبدالعزیز کو  122 ، آزاد اُمیدوار عبدالکریم کو 16، منجوناتھ گونڈا کو 81،  صدام حُسین کو 97 اور  سید فرحان کو 60 ووٹ ملے،  بی جے پی کے دیانند نائک نے ووٹوں کی   تقسیم  کا پورا فائدہ اُٹھاتے ہوئے 212 ووٹ حاصل کرتے ہوئے شاندار   جیت درج کی اور تنظیم حمایت یافتہ  کانگریس کے عبدالعزیز کو  90 ووٹوں سے ہرادیا۔

جیت درج کرنے والے تمام 20  کونسلروں کو  صبح گیارہ بجے الیکشن آفسر دیوی داس موگیر  کے ہاتھوں  سرٹی فیکٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بھٹکل تحصیلدار  سمیت دیگر الیکشن آفسرس موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی