بھٹکل 27 ڈسمبر(ایس او نیوز) بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے 13 وارڈوں کے لئے آج پیر کو انتخابات کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں قریب65 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ صبح سات بجے شروع ہوکر شام پانچ بجے انتخابی کاروائی مکمل ہوئی اس کے ساتھ ہی 35 اُمیدواروں کی قسمت بیلٹ بوکس میں محفوظ ہوگئی، جس کے نتائج 30 ڈسمبر کو ظاہر ہوں گے۔
بھٹکل کے ہورلی سال اور جالی کوڈ ی سمیت تین چار جگہوں پر اُمیدواروں اور اُن کے حمایتیوں کے درمیان تھوڑی بہت چپقلش نظر آئی، جالی کوڈی میں بی جے پی اور کانگریس کے اراکین کے درمیان زبانی جھڑپیں پیش آئی تو وہیں ہورلی سال میں تنظیم حمایتی اُمیدوار اور آزاد اُمیدوارسمیت اُن کے حامیوں کے درمیان تھوڑے تھوڑے وقفے میں آپسی تناو اور زبانی جھڑپیں دیکھنے کو ملیں۔ مگر پولس کے مناسب انتظامات نے حالات کو قابو سے باہر نہیں ہونے دیا۔
بھٹکل میں سب سے زیادہ پولنگ جالی کوڈی، وارڈ نمبر دس پر ریکارڈ کی گئی جہاں 80.98 فیصد پولنگ ہوئی، اسی طرح مدینہ کالونی وارڈ نمبر 18 پر سب سے کم یعنی 37.54 فیصد پولنگ ہوئی۔ ہورلی سال جہاں انتخابی پارہ کافی گرم نظر آیا، 54.06 فیصد پولنگ ہوئی۔بالجملہ جالی پنچایت کی پولنگ 64.58 فیصد درج کی گئی۔
بتاتے چلیں کہ 20 وارڈس والے جالی پٹن پنچایت کے لئے سات سیٹوں پر نمائندے بلا مقابلہ ہی منتخب ہوچکے ہیں جو سبھی تنظیم حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار ہیں، تنظیم کی حمایت میں مزید پانچ اُمیدواروں کی قسمت آج بیلٹ بوکس میں بند ہوچکی ہے، اسی طرح اس بار کے انتخابات میں بی جے پی سات وارڈوں میں اور کانگریس آٹھ وارڈوں میں اپنے اپنے نمائندوں کو میدان میں اُتارا ہے جبکہ آزاد اُمیدواروں کی تعداد 20 ہے۔
بھٹکل تحصیلدار دفتر سے ملی اطلاع کے مطابق 13 وارڈوں میں پولنگ کا تناسب کچھ اس طرح ریکارڈ کیا گیا:
W | Polling Station | Voters | Casted | Percent |
1 | Govt school Venktapur | 712 | 526 | 73.88 |
2 | Maktab Jamia Islamia Kargedde (E) | 567 | 366 | 64.90 |
3 | Govt school Kandekodlu | 1122 | 896 | 79.86 |
4 | Govt school Horlisal (East) | 527 | 331 | 62.81 |
6 | Govt school Horlisal (West) | 690 | 373 | 54.06 |
8 | Govt school Jali (East) | 745 | 507 | 68.05 |
9 | Govt school Jali (West) | 831 | 590 | 71.00 |
10 | Govt school Jali Kodi | 694 | 562 | 80.98 |
11 | Govt school Jali Kodi RCC bldg | 896 | 688 | 76.79 |
14 | Anjuman Azad school (North) | 681 | 376 | 55.21 |
18 | Urdu school Madina colony (North) | 634 | 238 | 37.54 |
19 | Higher Primary school Bendekan (E) | 1130 | 637 | 56.37 |
20 | Higher Primary school Bendekan (W) | 960 | 488 | 50.83 |
Total | 10189 | 6580 | 64.58 |